Share this link via
Personality Websites!
478322
9470
انسان رُوح اور جسم کا مجموعہ ہے
دیکھیے! ہم رُوح اور جسم کا مجموعہ ہیں۔ عِلْم ہماری رُوح کی غِذا ہے۔([1]) اچھی خوراک، مناسب نیند، آرام وغیرہ ہمارے جسم کی غذا ہے۔ رُوح اور جسم دونوں ہی ٹھیک رہیں گے تو ہی نظام چلے گا، رُوح بیمار ہو گئی تَو اِنسانِیت مَر جائے گا، آدمی بےضمیر ہو کر رہ جائے گا۔ جسم بیمار پَڑ گیا تو بِالآخر اِنْسان ہی نہیں رہے گا۔ لہٰذا ہم نے دونوں کو مَضْبُوط رکھنا ہے۔
حدیثِ پاک میں ہے، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صلّی اللہ علیہ وَ آلِہٖ وَ سلَّم نے فرمایا:
مَنْ اَصْبَحَ مِنْكُمْ آمِنًا فِي سِرْبِهٖ مُعَافًى فِي جَسَدِهٖ عِنْدَهٗ قُوْتُ يَوْمِهٖ فَكَاَنَّمَا حِيزَتْ لَهُ الدُّنْيَا
ترجمہ: جس نے اِس حال میں صبح کی کہ *.اس کا دِل مطمئن *.بدن تندرست *.اوراس کے پاس ایک دن کی خوراک ہو تو گویا اُس کے لیے دُنیا جمع کر دی گئی ہے۔ ([2])
پتا چلا؛ جسمانی صحت بھی عظیم تَرِین نعمتوں میں سے ہے۔ ظاہِر ہے؛ *صحت مند ہوں گے تو نمازوں میں چُستی آئے گی *.تلاوت زیادہ کر پائیں گے *نوافل کی کثرت کر پائیں گے *زیادہ درود شریف پڑھ پائیں گے *خِدْمتِ دین کے لیے بھاگ دوڑ کر سکیں گے *قافلوں میں سَفَر کر سکیں گے *نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچا پائیں گے۔ اگر بیمار پڑ گئے، صحت اچھی نہ رہی، کمزوری بڑھ گئی تو بہت ساری نیکیاں کرنے سے محرومی ہو سکتی ہے۔ اس لیے اپنی صحت کا بھرپُور خیال رکھنا چاہیے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami