Share this link via
Personality Websites!
478321
9470
(1):صحت اور عِلْم کی اہمیت کو سمجھیے!
سب سے پہلا سبق تو یہ کہ؛ (1):جسمانی صحت اور (2):عِلْم اِن دونوں کو اپنے اندر مَضْبُوط کرنا چاہیے۔ دیکھیے! اللہ پاک نے حضرت طالُوت رحمۃُ اللہ علیہ کی تمام بنی اسرائیل پر فضیلت کی یہ وجہ ذِکر کی، فرمایا:
وَ زَادَهٗ بَسْطَةً فِی الْعِلْمِ وَ الْجِسْمِؕ- (پارہ:2، سورۂ بَقَرہ:247)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور اسے علم اور جسم میں کشادگی زیادہ دی ہے۔
یعنی آپ کو جسمانی طاقت بھی عطا کی گئی ہے اور عِلْم بھی عطا کیا گیا ہے۔ یہ جو دونوں چیزیں ہیں نا؛ یہ دونوں ایک ساتھ نبھانی ہوتی ہیں۔
ہمارے ہاں حالات جو معاشرے میں نظر آتے ہیں، وہ یُوں ہیں کہ جو عِلْم کا شیدائی ہوتا ہے، وہ اپنی صحت کی طرف کم تَوَجُّہ کرتا ہے *رات کو ایک، ایک ، دو دو بجے تک جاگ رہے ہیں، کتابیں پڑھ رہے ہیں، علمی اَبْحاث ہو رہی ہیں، تحقیقات(Researchs) چل رہی ہیں، یُوں جاگ جاگ کر، زیادہ محنت کر کے، صحت اور خُوراک کی طرف زیادہ تَوَجُّہ نہ دینے کے سبب اُن کی صحت کے مسائِل ہو جاتے ہیں *یونہی جو لوگ اپنی صحت پر تَوَجُّہ کرنے والے ہوتے ہیں، اُن کی عموماً عِلْمِ دِین کی طرف تَوَجُّہ نہیں ہوتی، جِمْ(Gym) جاتے ہیں، ورزش کرتے ہیں، اپنی خوراک کا لحاظ کرتے ہیں۔ وقت پر سوتے، وقت پر اُٹھتے ہیں مگر... ایسوں کے اندر علمی شوق کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ میں جنرل بات کر رہا ہوں؛ اس کے اُلٹ بھی بہت ساری مثالیں ملیں گی، بہر حال! دیکھا یہ جاتا ہے کہ بندے کی عِلْم اور صحت دونوں کی طرف برابر تَوَجُّہ ہو، ایسا کم ہوتا ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami