Share this link via
Personality Websites!
478319
9470
یعنی جو اس نہر سے پانی پی لے گا، وہ ہمارے لشکر کا حصّہ نہیں رہے گا،([1]) اسے واپس جانا ہو گا اور جو نہیں پیئے گا، وہ ہمارے ساتھ ہی رہے گا۔ ہاں! ایک آدھ چُلّو پی لیا تو یہ معاف ہے۔
یہ گویا بنی اسرائیل کا ایک امتحان لیا جا رہا تھا۔ چنانچہ جب نہر پر پہنچے تو سب کو زَور کی پیاس لگی۔([2]) اب ہوا کیا؟
فَشَرِبُوْا مِنْهُ اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْهُمْؕ- (پارہ:2، سورۂ بَقَرہ:249)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تو ان میں سے تھوڑے سے لوگوں کے علاوہ سب نے اس نہر سے پانی پی لیا۔
عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: ہزاروں کے لشکر میں سے صِرْف 313 افراد تھے۔جنہوں نے پانی نہیں پیا۔([3])باقی سب اس امتحان میں ناکام ہو گئے، اُن سے پیاس برداشت نہ ہوئی اور وہ پانی پی کر نافرمانی کر گئے۔ چنانچہ حضرت طالُوت رحمۃُ اللہ علیہ نے پانی پینے والے سبھی کو واپس لوٹا دیا۔
اب مُعاملہ یُوں تھا کہ سامنے ظالِم و جابِر بادشاہ جالُوت کی بہت بڑی فوج تھی، اِدھر یہ صِرْف 313 اَفْراد تھے۔ آپس میں ایک دوسرے سے باتیں ہونے لگیں کہ ہم تَو بہت کم رہ گئے ہیں، آج تَو ہم جالُوت کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ مگر جو پکّے یقین والے تھے، اللہ پاک پر کامِل توکّل اور بھروسہ رکھنے والے تھے، وہ بولے: ([4])
[1]... تفسیر قرطبی، پارہ:2، سورۂ بَقَرہ ، زیرِ آیت:249، جلد:2، جز:3، صفحہ:164۔
[2]... تفسیر بغوی، پارہ:2، سورۂ بَقَرہ ، زیرِ آیت:249، جلد:1، صفحہ:260۔
[3]... تفسیر نسفی، پارہ:2، سورۂ بَقَرہ ، زیرِ آیت:249، جلد:1، صفحہ:206۔
[4]... تفسیر روح البیان، پارہ:2، سورۂ بَقَرہ ، زیرِ آیت:249، جلد:1، صفحہ:394 خلاصۃً۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami