Share this link via
Personality Websites!
478318
9470
زیادہ عطا فرمائی ہے اور بادشاہت کے لیے اس کی بہت اہمیت ہے، ایک بیمار یا کمزور آدمی بادشاہی کی مصروفیات کے لیے بھاگ دوڑ نہیں کر سکتا (4):بادشاہت حقیقت میں اللہ پاک کی ہے، وہ جسے چاہے اس مَنْصب کے لیے منتخب فرمائے۔ لہٰذا جبکہ حضرت طالُوت رحمۃُ اللہ علیہ کو اللہ پاک نے منتخب فرمایا ہے تو کسی کو اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔([1])
بہر حال! بنی اسرائیل نے کچھ بحث مُباحثہ کےبعد حضرت طالُوت رحمۃُ اللہ علیہ کی بادشاہت کو تسلیم کر لیا۔ اب مُعَاملہ یہ تھا کہ اس وقت غیر مسلموں کا بہت ظالِم و جابِر بادشاہ تھا: جَالُوت۔ یہ بنی اسرائیل پر بہت ظُلْم ڈھایا کرتا تھا۔ حضرت طالُوت رحمۃُ اللہ علیہ بادشاہ بنے تو آپ نے ایک لشکر تیار کیا اور جالُوت کے ساتھ لڑائی کے لیے روانہ ہوئے۔ راستے میں ایک مقام پر پہنچ کر آپ نے فرمایا:
اِنَّ اللّٰهَ مُبْتَلِیْكُمْ بِنَهَرٍۚ- (پارہ:2، سورۂ بَقَرہ:249)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: بیشک اللہ تمہیں ایک نہر کے ذریعے آزمانے والا ہے۔
یعنی ابھی آگے ایک نہر آئے گی، اُس نہر کے ذریعے تمہاری آزمائش کی جائے گی۔([2]) آزمائش کی صُورت یہ ہو گی کہ
فَمَنْ شَرِبَ مِنْهُ فَلَیْسَ مِنِّیْۚ-وَ مَنْ لَّمْ یَطْعَمْهُ فَاِنَّهٗ مِنِّیْۤ اِلَّا مَنِ اغْتَرَفَ غُرْفَةًۢ بِیَدِهٖۚ-
(پارہ:2، سورۂ بَقَرہ:249)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تو جو اس نہر سے پانی پئے گا، وہ میرا نہیں ہے اور جو نہ پئے گا، وہ میرا ہے سوائے اس کے جو ایک چُلّو اپنے ہاتھ سے بھرلے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami