Share this link via
Personality Websites!
478335
9470
دَشْت تَو دَشْت ہیں، دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے
بحرِ ظلمات میں دوڑا دئیے گھوڑے ہم نے([1])
وضاحت:یعنی اے رَبِّ کریم! تیرے دِین کا پیغام عام کرنے کے لیے جنگل تو جنگل رہے، ہم نے دریا بھی نہ چھوڑے، بحرِ ظلمات (بحرِ اَوقیانُوس یعنی Atlantic Ocean) میں بھی ہم نے گھوڑے دوڑا دئیے!
پیارے اسلامی بھائیو! کاش ہمیں بھی ایسا پکّا یقین نصیب ہو جائے !آج کے دَور کا سب سے بڑا مسئلہ جس کو ہم کہہ سکتے ہیں، وہ بےیقینی کی کِیفیت ہے۔ آج اُمّتِ مسلمہ مجموعی طَور پر کئی طرح کے مسائِل سے دوچار ہے *غربت عام ہے *مشکلات ہیں، ہر دوسرا آدمی مشکلات میں پھنسا ہوا ہے *لڑائی جھگڑے ہیں *نااتفاقی ہے *دُنیا میں کئی جگہ تو مسلمان بیچارے ظُلْم و سِتَم کا شکار ہیں، اللہ پاک ان کی غیب سے مدد فرمائے، اَلحمدُ لِلّٰہ! مسلمانوں نے تاریخ میں شاندار کارنامے انجام دئیے ہیں، اللہ کریم نے مسلمانوں کو بڑی شان وشوکت سے نوازا ہے لیکن اب حَالات ذرا اَور طرح کے چل رہے ہیں، اس کی وجہ کیا ہے؟ اس پر اگر تجزیہ کیا جائے تو شاید بہت ساری وُجُوہات ہمارے سامنے آ جائیں گی مگر اس سب کی ایک وجہ، جسے شاید سب سے بڑی وجہ بھی کہا جا سکتا ہے، وہ بےیقینی ہے۔ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلّی اللہ علیہ وَ آلِہٖ وَ سلَّم کا ارشادِ عالی شان سنیے!مشہور صحابئ رسول حضرت اَبُو ہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، رسولِ ذِیشان، مکی مَدَنی سلطان صلّی اللہ علیہ وَ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami