Share this link via
Personality Websites!
478334
9470
مسلمان دریا کو پار کر کے، شہر تک پہنچ نہ سکیں۔ حضرت سَعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہ عنہجب یہاں پہنچے، کِشتیاں تلاش کیں مگر ایک بھی کِشتی نہ مِلی۔اب پریشانی تھی کہ شہر بھی فتح کرنا ہے، دریا بھی پار کرنا ہے، کِشتیبھی کوئی نہیں ہے، اب کیا کِیا جائے۔
اسی دوران حضرت سَعد رَضِیَ اللہ عنہکے ذہن میں ایک ترکیب آئی، آپ نے سارے لشکر کو جمع کیا اور فرمایا: اے لوگو! کہو...!!
نَسْتَعِیْنُ بِاللہ وَ نَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ، حَسْبُنَا اللہ وَ نِعْمَ الْوَکِیْل
ہم اللہ پاک سے مدد چاہتے ہیں، اسی پر بھروسہ کرتے ہیں، ہمیں اللہ کافِی ہے اور وہ کتنا اچھا کام بنانے والاہے۔ یہ کہہ کر گھوڑے دریا میں ڈال دو...!!
پُورے لشکر نے حضرت سعد رَضِیَ اللہ عنہکی اطاعت کی اور حَسْبُنَا اللہ کہتے ہوئے گھوڑے دریا میں ڈال دئیے۔ راوِی کہتے ہیں: اللہ پاک کی قسم! اُس دِن ایک بھی شخص دریا میں نہیں ڈُوبا، سب دریا کا سینہ چیرتے ہوئے دوسرے کنارے تک پہنچ گئے۔ جب غیر مُسْلِموں نے یہ مَنظَر دیکھا تو پُکار اُٹھے: دَیَو آ گئے ہیں، دَیَو آ گئے ہیں۔ خُدا کی قسم! ان لوگوں سے کوئی انسان جنگ نہیں کر سکتا، ان سے تو جنّات ہی لڑ سکتے ہیں۔ ([1])
روایات میں ہے: اسلامی لشکر جب دریا پار کر رہا تھا، اس وقت حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہحضرت سَعد رَضِیَ اللہ عنہکے ساتھ ساتھ چل رہے تھے، اس پُورے راستے میں حضرت سَعد رَضِیَ اللہ عنہکی زبان پر ایک ہی کلمہ تھا: حَسْبُنَا اللہ وَ نِعْمَ الْوَکِیْل ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ کتنا اچھا کارساز(بگڑی بنانے والا)ہے۔([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami