Share this link via
Personality Websites!
478316
9470
قَالَ اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):
اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰىهُ عَلَیْكُمْ وَ زَادَهٗ بَسْطَةً فِی الْعِلْمِ وَ الْجِسْمِؕ-وَ اللّٰهُ یُؤْتِیْ مُلْكَهٗ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ(۲۴۷) (پارہ:2، سورۂ بَقَرہ:247)
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اُسے اللہ نے تم پر چُن لیا ہے اور اُسے علم اور جسم میں کشادگی زیادہ دِی ہے اور اللہ جس کو چاہے اپنا مُلک دے اور اللہ وسعت والا، علم والا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت طالُوت رحمۃُ اللہ علیہ بنی اسرائیل کے ایک نیک دِل بادشاہ تھے، پارہ:2، سورۂ بَقَرہ ، آیت: 246 سے 251 تک آپ کا واقعہ ذِکْر کیا گیا ہے، آج ہم یہ واقعہ سُننے اور اِس سے اَسْبَاق سیکھنے کی کوشش کریں گے۔
واقعہ کچھ یُوں ہے؛ جیسے ہمارے ہاں آج کل انتخابات (یعنی Voting) کا نظام ہے، بنی اسرائیل میں ایک وقت یہ نظام رائِج ہوا کہ وقت کے نبی علیہ السَّلام اللہ پاک کے حکم سے ایک شخص کا نام لے دیتے، جس کا نام آتا، اُسی کو بادشاہ مقرَّر کیا جاتا تھا۔([1])
اللہ پاک کے نبی حضرت شمویل علیہ السَّلام کا دورِ نبوت تھا، آپ نے قانُون کے مُطَابِق بنی اسرائیل کا بادشاہ مقرَّر کرنا تھا؛ چنانچہ آپ نے اللہ پاک کے حکم سے فرمایا:
اِنَّ اللّٰهَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوْتَ مَلِكًاؕ- (پارہ:2، سورۂ بَقَرہ:247)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: بیشک اللہ نے طالوت کو تمہارا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami