Share this link via
Personality Websites!
478332
9470
چیز پر شریعت کا کنٹرول ہے، جو شریعت کی حَدوں کو توڑتا ہے، روزِ قیامت اسے دَرْدناک عذاب کا سامنا ہو گا۔([1])
سرکارِ بغداد، حُضُور غوثِ پاک شیخ عبد القادِر جیلانی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
اِمْشِ تَحْتَ ظِلِّ کِتَابِ اللہ وَ سُنَّۃِ رَسُولِہٖ قَدْ اَفْلَحْتَ
اللہ پاک کی کتاب (قرآنِ مجید) اور سُنَّتِ مصطفےٰ کے سائے میں زِندگی گزارو...! کامیاب ہو جاؤ گے۔([2])
ہر کام شریعت کے مطابق میں کروں کاش! یارَبّ! تُو مبلغ مجھے سُنَّت کا بنا دے([3])
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت طالُوت رحمۃُ اللہ علیہ کے واقعہ سے ایک بات ہمیں یہ بھی سیکھنے کو ملی کہ یقین جب پکّا ہو، اللہ پاک پر بھروسہ کامِل ہو اور اِسی بھروسے بندہ اپنے نیک مقصَد کے لیے ڈَٹ جائے تو اللہ پاک کے کرم سے مشکلات ٹل جاتی ہیں، بظاہِر ناممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے۔
دیکھیے! صِرْف 313 افراد بچ گئے تھے، بعضوں کو خیال گزرا کہ اب ہم جالُوت کا مقابلہ کیسے کریں گے؟ تَوَکُّل والے بولے:
كَمْ مِّنْ فِئَةٍ قَلِیْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِیْرَةًۢ بِاِذْنِ اللّٰهِؕ-وَ اللّٰهُ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۲۴۹) (پارہ:2، سورۂ بَقَرہ:249)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: بہت دفعہ چھوٹی جماعت اللہ کے حکم سے بڑی جماعت پر غالب آئی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami