Share this link via
Personality Websites!
478329
9470
پائی جائیں تو زکوٰۃ فرض ہوتی ہے *شرائط پائی جائیں تو حج فرض ہوتا ہے *والدین کی خِدْمت *رشتہ داروں سے نیک سلوک *شراب سے بچنا *جُوئے سے بچنا *سُود *رشوت وغیرہ سے بچنا، غرض جتنے شرعی اَحْکام ہیں، ان سب کے ذریعے ہمیں آزمایا جاتا ہے، پرکھا جاتا ہے، امتحان ہوتا ہے کہ کون اللہ پاک کے اَحْکام کمال فرمانبرداری سے مان لیتا ہے اور کون عقل کے گھوڑے دوڑاتا ہے، کون نفس و شیطان کی بات مان کر اللہ پاک کی نافرمانی کرتا ہے، کون مال و دولت کی لالچ میں اللہ پاک کو بُھولتا ہے،اپنے گناہوں پر پُھولتاہے، کون ہے جو جنّت کے بدلے جہنّم خریدتا ہے؟ پارہ:29، سورۂ ملک، آیت:2 میں ارشاد ہوتا ہے:
الَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ (پارہ:29، سورۂ ملک: 2)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: وہ جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے۔
یہاں اللہ پاک نے زِندگی اور موت پیدا کرنے کی حکمت بیان فرمائی کہ زِندگی اور موت کو اس لیے پیدا کیا گیا تاکہ تمہاری آزمائش ہو، تمہیں جانچا جائے۔ کیا آزمائش ہو گی؟ کیا جانچ کی جائے گی؟ فرمایا:
اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًاؕ- (پارہ:29، سورۂ ملک: 2)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کہ تم میں کون زیادہ اچھے عمل کرنے والا ہے۔
حضرت عبداللہ اِبْنِ عمر رَضِیَ اللہ عنہما سے روایت ہے: سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صلّی اللہ علیہ وَ آلِہٖ وَ سلَّم نے سورۂ مُلْک کی تِلاوت فرمائی جب اس آیتِ کریمہ پر پہنچے تو فرمایا: یہ جانچ ہو گی کہ کون اللہ پاک کی حرام کردہ چیزوں سے زیادہ بچتا ہے اور کون اللہ پاک کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami