Share this link via
Personality Websites!
478279
9469
حضرت عبّاس بن عبد المطلب رَضِیَ اللہ عنہما نے عرض کیا: یارسولَ اللہ! مرد کا اَصْل جَمَال کیا ہے؟ فرمایا: اَللِّسَانُ یعنی مرد کا حقیقی حُسْن اُس کی زبان ہے۔ ([1])
ہر ادا دِل نشیں بنی تیری ہر سخن جاں فِزَا ہوا تیرا
اے چمن بھیک ہے تَبَسُّم کی غنچہ غنچہ کِھلا ہوا تیرا([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! روایت جو ہم نے سُنی، اس سے ہمیں 2باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں:
پہلی بات تو یہ سیکھنے کو مِلی کہ اَصْل حُسْن؛* رنگ رُوپ*چال ڈھال*جسامت *نین نقش*مال و دولت*مہنگے لباس *فینسی ہئیر سٹائل (Fancy Hair style) میں نہیں بلکہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: آدمی کا اَصْل حُسْن اُس کی زبان میں ہے۔
بات بالکل سچّی ہے اور ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بات تَو غلط ہو ہی نہیں سکتی۔ سچّ بات ہے کہ حُسْن زبان میں ہوتا ہے،آدمی دیکھنے میں خوبصورت نہ بھی ہو مگر زبان میٹھی ہو تَو لوگ اس کے دِیوانے ہو جاتے ہیں، آدمی چاہے جتنا مرضِی خوبصُورت ہو، چاہے جتنا بھی *امیر ہو*پیسے والا ہو*مہنگی گاڑی*مہنگے کپڑے*فینسی اسٹائل، سب کچھ ہو، زبان کَڑْوِی ہو تو کسی کو ایک آنکھ نہیں بَھاتا، لوگ اس سے دُور بھاگتے ہیں۔ اس کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami