Share this link via
Personality Websites!
478296
9469
اطمینان بخش رہتا ہے *اور اِخْتلافات کی شِدَّت کم ہوتی جاتی ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! دیکھیے! مسکرانے کے کتنے فائدے ہیں۔ مسکرا کر ملنے پر بخشش کی بشارت بھی ہے، جسمانی، نفسیاتی اور معاشرتی فائدے بھی ہیں تو کیوں نہ ہم مسکرانے کی عادَت بنا لیں۔ ہاں! سُنّت کی نیّت سے مسکرائیں، اللہ پاک کی رضا پانے کی نِیّت سے مسکرائیں، دُنیوی فائدے ضمناً مل جائیں گے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اچھی نیّت کی برکت سے ثواب بھی نصیب ہو گا۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
پیارے اسلامی بھائیو! آخر میں ایک بات عرض کر دُوں؛ ہمارے ہاں آج کل مذاق مسخری کا ماحول بہت بنتا چلا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ ہنسی مذاق والی باتیں کر کے، ہُلَّڑ بازیاں کر کے، ایک دوسرے کا مذاق اُڑا کر وائرل ہو رہے ہیں۔ یہ اچھی بات نہیں ہے۔ اللہ پاک نے پارہ: 26، سورۂ حُجُرَات کی آیت نمبر 11 میں اِرْشاد فرمایا:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا یَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنُوْا خَیْرًا مِّنْهُمْ وَ لَا نِسَآءٌ مِّنْ نِّسَآءٍ عَسٰۤى اَنْ یَّكُنَّ خَیْرًا مِّنْهُنَّۚ-
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں پر نہ ہنسیں، ہوسکتا ہے کہ وہ ان ہنسنے والوں سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں دوسری عورتوں پر ہنسیں، ہوسکتا ہے کہ وہ اُن ہنسنے والیوں سے بہتر ہوں۔
آیتِ کریمہ کے اس حصّے میں اسی بات کی تعلیم دی گئی ہے کہ کوئی مَرد دُوسرے مَرد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami