Share this link via
Personality Websites!
478168
9463
بنا تھا، چنانچہ آپ فورًا بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے اور عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! اب سے یہ باغ صدقہ ہے۔([1])
اللہ! اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ باغ کتنا مہنگا ہو گا...؟ مگر چونکہ نماز میں خلل کا سبب ہو گیا، لہٰذا صدقہ کر دیا گیا۔ ہم سے یہ مطالبہ تو ہے ہی نہیں کہ موبائِل کو صدقہ کر دیا جائے، یہ بھی مطالبہ نہیں ہے کہ موبائِل اپنے پاس رکھا ہی نہ جائے، صِرْف یہ کہا جاتا ہے کہ نماز کے وقت اسے بند کر لیجئے! یا کم از کم سائیلنٹ پر ہی لگا لیجئے! تاکہ نماز میں خلل نہ آئے مگر افسوس! ہم سے اتنی بھی ہمّت نہیں ہو پاتی۔
ویسے ہم ذرا غور کریں؛ ہم اللہ پاک کی یاد کے لئے ٹائِم کتنا نکالتے ہیں...؟ دُکان پر بیٹھے ہیں، کام کاج میں مَصْرُوف ہیں، اذان ہو گئی، پھر بھی بیٹھے ہیں، حتی کہ جماعت کھڑی ہونے والی ہوتی ہے۔ تب کہیں ہم بھاگتے دوڑتے مسجد میں پہنچتے ہیں، بمشکل جماعت پُوری ملتی ہے، وہ بھی اگر قسمت سے مِل جائے، ورنہ کچھ رکعتیں نکل ہی جاتی ہیں، مشکل سے 15 سے 20 منٹ مسجد میں گزارتے ہیں، یہ تھوڑا سا وقت بھی پُوری تَوَجُّہ کے ساتھ اللہ پاک کی یاد میں نہ گزرے*کبھی میوزیکل ٹُوْنز بَجْ رہی ہیں*کبھی موبائِل کی وائبریشن ہماری تَوَجُّہ ہٹا رہی ہے، یہ تھوڑا سا وقت بھی اللہ پاک کی یاد کے لئے خالِص نہ ہوا تو بتائیے! ہم نے حاصِل کیا کِیا...؟ زندگی کن کاموں میں لگا دِی...؟
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami