Share this link via
Personality Websites!
478167
9463
*سٹرکوں پر میُوزِک *جہازوں میں میُوزِک...!! آہ! افسوس! ہر طرف میُوزِک کی آوازیں گونجتی ہیں، ایک جگہ جو اس نحوست سے بچی ہوئی تھی، یعنی اللہ پاک کے گھر...!! موبائِل کے آنے کا نقصان یہ ہوا کہ اب مسجدوں میں بھی میوزِیکل ٹُوْنْز بَجْ جاتی ہیں۔ عام طَور پر امام صاحب جماعت سے پہلے اِعْلان بھی کرتے ہیں: موبائل ہو تو بند کر لیجئے! یا سائیلنٹ (Silent)پر لگا لیجئے! نجانے کیوں پِھر بھی موبائِل بند ہوتے نہیں ہیں، سائیلنٹ پر لگائے نہیں جاتے، بہت سارے لوگ اس اِعْلان کا اَثَر لیتے نہیں ہیں۔
ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ ہیں: حضرت ابوطلحہ انصاری رَضِیَ اللہ عنہ۔ آپ کا ایک باغ تھا، ایک مرتبہ وہاں نماز ادا کر رہے تھے۔
یقیناً یہ نفل نماز ہی ہو گی، فرض نماز تو مَحْبُوبِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ باجماعت مسجد میں ادا کیا کرتے تھے۔ خیر! آپ باغ میں نماز پڑھ رہے تھے، اچانک ایک خاکی رنگ کا کبوتَر باغ سے اُڑا اور باہَر نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کے لئے اِدھر اُدھر اُڑنے لگا، یہ منظر بہت حسین تھا، حضرت ابوطلحہ انصاری رَضِیَ اللہ عنہ کی اس طرف تَوَجُّہ چلی گئی، جس کی وجہ سے آپ کو نماز کی رکعتیں یاد نہ رہیں۔
اللہ اکبر! صحابئ رسول کا جذبہ دیکھئے! پرندے کو آپ نے خُود اڑایا نہیں تھا، اُس طرف تَوَجُّہ جانے میں آپ کا اپنا کوئی بھی قُصُور نہیں تھا مگر وہ باغ آپ کا تھا*نہ وہ باغ ہوتا*نہ آپ وہاں نماز پڑھتے*نہ پرندہ اُڑتا*نہ اس طرف تَوَجُّہ جاتی*نہ نماز کی رکعتیں بُھولتیں، یعنی اتنی دُور کے واسطوں سے کہیں نہ کہیں رکعتیں بھولنے کا سبب یہ باغ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami