Share this link via
Personality Websites!
478165
9463
پُھولوں کے سبب تَوَجُّہ بَٹ جائے گی، لہٰذا یہ چادر اَبُو جَہْم (صحابی رَضِیَ اللہ عنہ) کو دے آؤ! ([1])
مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں : عربی میں خَمِیصَہ بیل بوٹے(یعنی ڈیزائن Design) والی چادر کو کہتے ہیں، یہ اُونی سیاہ چادر تھی جو اَبُو جَہْم(رَضِیَ اللہ عنہ) نے ہدیۃً (یعنی بطور Gift) خدمت ِ اَقدس میں پیش کی تھی، اس کو اوڑھ کرسرکار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نےنماز ادا فرمائی، پِھر انہیں واپس لوٹا دی۔ ([2])
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان بہت اُونچی ہے، بہت ہی اُونچی ہے، اتنی اُونچی ہے کہ آپ کی شان بیان کرنا تو دُور کی بات، مخلوق میں کوئی بھی آپ کی شان مبارَک کو پُوری طرح پہچان بھی نہیں سکتا۔
ہمارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ایسی شان والے ہیں کہ *مِعْراج کی رات کائنات کے عجائبات ملاحظہ فرمائے*نبیوں کی امامت فرمائی*آسمانوں کی سَیْر فرمائی*جنّت کے نظارے دیکھے، اس کے باوُجُود شان مبارَک یہ تھی کہ
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى(۱۷) (پارہ:27، سورۂ نجم:17)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:آنکھ نہ کسی طرف پِھر ی اور نہ حَدْ سے بڑھی۔
یعنی دِلِ پاک کی تَوَجُّہ ہٹنا تو دُور کی بات...!! ظاہِری آنکھ مبارَک پر بھی اَثَر نہ ہوا۔ پتا چلا؛ جن کی تَوَجُّہ مُبارَک پر جنّت کے حسین نظارے بھی اَثَر نہیں کر سکتے، ایک چادر ان کی تَوَجُّہ کیوں کر ہٹا پائے گی...؟ یہ چادر مبارَک کو خُود سے دُور فرمانا اَصْل میں ہماری تعلیم کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami