Share this link via
Personality Websites!
478182
9463
رشتے داروں اور عزیزوں کے ساتھ باقاعِدہ وقت گزاریں، انہیں ٹائِم دیا کریں، ان کے ساتھ بیٹھا کریں، باتیں کیا کریں، ان کے غم سُنا کریں، انہیں نیکی کی دعوت دیا کریں اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہوئے، نیکیوں والی زندگی گزاریں۔
اپنی نیکیاں اپنے تک محدود رکھئے! انہیں سوشل میڈیا پر شیئر مت کیجئے! یہ ایک عام رُجحان بنتا جا رہاہے کہ لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے نیک کاموں کی تشہیر کرتے رہتے ہیں۔ اس میں ریاکاری میں پھنسنے کا شدید خطرہ ہے، اس لئے جتنا ہو سکے اپنی نیکیوں کو چھپائیے! انہیں سوشل میڈیا کی نذر مت کیجئے! حدیثِ پاک میں ہے: سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: مجھے تمہارے متعلق سب سے زیادہ شِرْکِ اَصْغَر کا خوف ہے۔ عرض کی گئی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم !شرکِ اَصْغر کیا ہے؟ فرمایا: ریاکاری۔ پھر فرمایا: روزِ قیامت جب لوگوں کو اُن کے اَعْمَال کا بدلہ دیا جائے گا تو رِیاکاروں کو کہا جائے گا: انہی کے پاس جاؤ جنہیں دُنیا میں اپنے اَعْمَال دکھاتے تھے۔([1])
(6):مواد شیئر کرنے میں احتیاط کیجئے!
سوشل میڈیا کے استعمال کی چھٹی احتیاط یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر مواد شیئر (share)کرنے میں بہت زیادہ احتیاط سے کام لیجئے! *بہت ساری من گھڑت باتیں سوشل میڈیا پر چلتی رہتی ہیں، ان کو آگے نہ بڑھائیے! *ہر وہ بات جو فتنے کا سبب بن سکتی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami