Share this link via
Personality Websites!
478176
9463
یہ ہے کہ اس کے ذریعے آنکھوں کے گُنَاہ بھی بڑھ گئے ہیں، کانوں کے گُنَاہ بھی بڑھ گئے ہیں۔ بس یُوٹیوب، فیس بُک وغیرہ کھولنے کی دَیر ہوتی ہے، بدنگاہیاں شروع ہو جاتی ہیں۔ اب تو یہ حالت ہے کہ کوئی اچھی بھی چیز چلائیں، نعتِ پاک چلائیں، بیانات چلائیں، شروع میں چند سیکنڈ کی ایڈ آجاتی ہے، اس میں میُوزِک بھی ہوتا ہے اور بدنگاہی بھی۔
غرض کہ اس کے ذریعے آنکھوں اور کانوں کے گُنَاہ بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں اور یہ بہت سخت گُنَاہ ہیں۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَ الْفُؤَادَ كُلُّ اُولٰٓىٕكَ كَانَ عَنْهُ مَسْـٴُـوْلًا (۳۶) (پ:15، بنی اسرائیل:36)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:بیشک کان اور آنکھ اور دل ان سب کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔
*حدیثِ پاک میں ہے: اَلْعَيْنَانِ تَزْنِيَانِ آنکھیں بھی بدکاری کرتی ہیں۔([1]) *ایک روایت میں ہے: آنکھوں کی بدکاری دیکھنا ہے۔([2])
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم: تم یا تو اپنی نگاہیں نیچی رکھو گے اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو گے یاپھر اللہ پاک تمہاری شکلیں بگاڑ دے گا۔([3])
حضرت علاء بن زیاد رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: اپنى نظر کو عورت کى چادر پر بھى نہ ڈالو کیونکہ نظر دل مىں شہوت پىدا کرتى ہے۔([4])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami