Share this link via
Personality Websites!
478175
9463
یہ آیتِ کریمہ سُن کر عبدُ الْمَلِک بن مَرْوَان پر خوفِ خُدا کا غلبہ ہو گیا، بولا: اے منصور! تم نے مجھے مار ڈالا۔یہ کہتے ہی غش کھا کر گِرا اور بےہوش ہو گیا۔ پِھر جب اِفاقہ ہوا تو بولا: اے منصور! اللہ پاک کا فرمان ہے:
وَ یُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفْسَهٗؕ- (پارہ:3، سورۂ آل عمران:30)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور اللہ تمہیں اپنے عذاب سے ڈراتا ہے۔
اس کا کیا مطلب ہے؟فرمایا: اس کا مطلب ہے کہ اللہ پاک تمہیں اپنی پکڑ اور عذاب سے ڈراتا ہے۔ یہ سُن کر عبدُ الْمَلِک بن مَرْوَان نے پھر رونا شروع کر دیا۔ پِھر جب افاقہ ہوا تو پوچھا: اللہ پاک کا فرمان ہے:
مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَیْرٍ مُّحْضَرًا ﳝ- وَّ مَا عَمِلَتْ مِنْ سُوْٓءٍۚۛ- (پارہ:3،آلِ عمران:30)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اپنے تمام اچھے اور بُرے اعمال اپنے سامنے موجود پائے گا۔
اس کا کیا مطلب ہے؟ فرمایا: روزِ قیامت ہر چھوٹا اور ہر بڑا گُنَاہ بندے کے سامنے کر دیا جائے گا۔ یہ سُن کر عبدُ الْمَلِک بن مَرْوَان پِھر رویا، یہاں تک کہ اس پر بےہوشی طاری ہو گئی، جب ہوش آیا تو کہا: اللہ پاک کی قسم! جو اس آیتِ کریمہ میں غور کرے، پِھر بھی اللہ پاک کی نافرمانی کرتا رہے، بےشک وہ بڑی گمراہی میں ہے۔([1])
اللہ پاک ہم پر کرم فرمائے! کاش! ہم اپنے وقت کی قدر کرنے والے، اپنا یہ قیمتی اثاثہ نیک کاموں میں گزارنے والے بن جائیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! سوشل میڈیا کے بڑے بڑے نقصانات میں سے ایک بڑا نقصان
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami