Share this link via
Personality Websites!
478174
9463
علّامہ اِبْنِ جوزی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں: ایک مرتبہ حضرت منصُور بن عمّار رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ خلیفہ عبدُ الْمَلِک بن مَرْوَان کے پاس تشریف لائے، خلیفہ نے کہا:اے منصور! میں آپ کو ایک سال کا وقت دیتا ہوں، ایک سوال کا جواب تلاش کر کے لائیے! وہ سوال یہ ہے کہ سب سے زیادہ عقل مند کون ہے؟ اور سب سے زیادہ جاہِل کون ہے؟ عبدُ الْمَلِک بن مَرْوَان کا سوال سُن کر حضرت منصور بن عمّار رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ واپس چل پڑے، ابھی محل کے دروازے کے قریب ہی پہنچے تھے کہ لوٹ آئے۔ عبدُ الْمَلِک بن مَرْوَان بولا: واپس کیوں آ گئے؟ فرمایا: جواب مل گیا ہے، وہ یہ کہ سب سے زیادہ عقل مند وہ ہے جو نیکیاں بھی کرے اور اللہ پاک سے ڈرتا بھی رہے جبکہ سب سے زیادہ جاہِل وہ ہے جو گُنَاہ کرے، پِھر بھی خود کو عذاب سے محفوظ سمجھے۔ یہ عبرت انگیز جواب سُن کر عبدُ الْمَلِک بن مَرْوَان پر رِقّت طاری ہو گئی، اتنا رویا، اتنا رویا کہ آنسوؤں سے کپڑے تَر ہو گئے۔ پِھر کہا: اے منصور! خُدا کی قسم! آپ نے درست کہا۔ پِھر بولا: اے منصور! قرآنِ کریم کی کوئی آیت سُنائیے! حضرت منصور بن عمّار رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے یہ آیتِ کریمہ تلاوت کی:
یَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَیْرٍ مُّحْضَرًا ﳝ- وَّ مَا عَمِلَتْ مِنْ سُوْٓءٍۚۛ-تَوَدُّ لَوْ اَنَّ بَیْنَهَا وَ بَیْنَهٗۤ اَمَدًۢا بَعِیْدًاؕ-وَ یُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفْسَهٗؕ-وَ اللّٰهُ رَءُوْفٌۢ بِالْعِبَادِ۠(۳۰) (پارہ:3، سورۂ آل عمران:30)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:(یاد کرو)جس دن ہر شخص اپنے تمام اچھے اور بُرے اعمال اپنے سامنے موجود پائے گا تو تمنا کرے گا کہ کاش اس کے درمیان اور اس کے اعمال کے درمیان کوئی دور دراز کی مسافت (حائل) ہو جائے اور اللہ تمہیں اپنے عذاب سے ڈراتا ہے اور اللہ بندوں پر بڑا مہربان ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami