Share this link via
Personality Websites!
478173
9463
گا، آہ! وہ نادان جو غفلت میں دِن رات گزارتا چلا جا رہا ہے، وہ کتنے خسارے میں ہے؟ کتنے نقصان میں ہے۔ ہاں! ہاں! جلد، بہت جلد حشر برپا ہو گا، قیامت قائِم ہو گی اور ہمیں رَبّ کے حُضُور پیش کر دیا جائے گا، پِھر ہم سے پوچھا جائے گا، دُنیا میں کیا کمایا؟ اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں کا کتنا حق ادا کیا؟ ہر ہر نعمت کے مُتَعَلِّق پوچھا جائے گا۔اللہ پاک فرماتا ہے:([1])
اِقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَ هُمْ فِیْ غَفْلَةٍ مُّعْرِضُوْنَۚ(۱) (پارہ:17، سورۂ انبیاء:1)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: لوگوں کا حِساب قریب آ گیا اور وہ غفلت میں منہ پھیرے ہوئے ہیں۔
قبیلہ بنوتمیم کے ایک شخص کا بیان ہے: ایک مرتبہ میں حضرت عامِر بن عبد اللہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں حاضِر ہوا، جب پہنچا تو وہ نماز ادا کر رہے تھے، میں انتظار میں بیٹھ گیا، انہوں نے جُونْہی سلام پھیرا تو فرمایا: اپنا کام بتاؤ...!! مجھے جلدی ہے۔ میں نے عرض کِیَا: کیا جلدی ہے؟ فرمایا: اللہ پاک تم پر رحم فرمائے! نہ جانے کب ملک الموت عَلَیْہ ِالسَّلام پہنچ جائیں (یعنی پتا نہیں زندگی کتنی باقی ہے، اس لئے مجھے زیادہ سے زیادہ نیکیاں جمع کرنی ہیں، یہ جلدی ہے)۔ ([2])
اللہ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! یہ تھے اللہ پاک کے نیک بندے، آخرت کی تیاری کرنےو الے لوگ...!! ہمارے پاس تو وقت ہی وقت ہے، دو چار گھنٹے تو سوشل میڈیا پر یونہی فضول میں گزار لیا کرتے ہیں، افسوس! ہمیں وقت کی قدر نہیں رہی مگر یاد رکھئے! زندگی کِنْ کاموں میں گزاری ہے، روزِ قیامت اس کا حساب دینا ہو گا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami