Share this link via
Personality Websites!
478172
9463
کسی ہوٹل پر*کسی بزرگ کے مزار شریف پر ہیں یا کسی نیک ہستی کے قرب میں * عاشقانِ رسول عُلَمائے کرام کی خِدْمت میں ہیں یا گھر پر*حرمِ پاک میں ہیں یا مدینہ مُنَوَّرہ میں *یہاں تک کہ عین کعبہ شریف کے سامنے یابالکل سنہری جالیوں کے رُو برُو بھی موبائل ہاتھ میں ہوتا ہے، بس ایک ہی دُھن ہوتی ہے، سیلفی (Selfie) بناؤ! فیس بُک پر چڑھاؤ...!! بس اسی ایک فضول دُھن کی وجہ سے لوگ کتنے اہم مواقع گنوا دیتے ہیں * دُعاؤں کی قبولیت کے اَوْقات ہوتے ہیں*مُقَدَّس مقامات ہوتے ہیں *ایسی جگہوں پر، ایسے مواقع پر دُعائیں مانگنے کی بجائے*ان مقامات کی برکتیں لینے کی بجائے*اپنی بخشش و مغفرت کا سامان کرنے کی بجائے لوگ سیلفیاں لینے میں وقت برباد کر دیتے ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک نے فرمایا:
وَ الْعَصْرِۙ(۱) اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍۙ(۲) (پارہ:30، سورۂ عصر:1-2 )
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: زمانے کی قسم بیشک آدمی ضرور خسارے میں ہے۔
امام حسن بصری رحمۃُاللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: یہاں عصر سے مراد وقتِ عصر ہے۔ جس طرح عصر کا وقت دِن کا اختتامی وقت ہے، اس وقت کام کاج کرنے والے،بازار میں دُکانیں چلانے والے اپنی دُکانیں سمیٹنا شروع کر دیتے ہیں، اب وہ وقت قریب آ جاتا ہے کہ جس نے دِن بھر کچھ نہیں کمایا، جلد ہی وہ اپنے گھر پہنچے گا، اس کے بال بچے اس کے گرد جمع ہو جائیں گے اور پیسوں اور کھانے وغیرہ کا مطالبہ کریں گے۔ تب اسے شرمندگی کا سامنا ہو گا، ایسے ہی اے انسان! دُنیا اپنے عصر کے وقت پر ہے، قیامت قریب آ گئی ہے، جلد ہی موت اپنا جال بچھا دے گی، تیری رُوح نکال لی جائے گی، تجھے اندھیری قبر میں اُتار دیا جائے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami