Share this link via
Personality Websites!
477914
9453
لوگوں نے اُٹھا کر قبر میں رکھا تھا۔ اگر ان کا جسمِ پاک مٹی میں مِل چکا تھا تو اب اللہ پاک خطاب کس سے فرما رہا تھا، اللہ پاک سے ہم کلامی کا شرف کسے مل رہا تھا...؟ یہ اُن کی رُوْحِ پاک تھی، جو پہلے جسم کے اندر تھی، اب پلٹ کر اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِر ہو چکی تھی۔
پتا چلا؛ موت آنے سے بےبسی صِرْف و صِرْف جسم پر طاری ہوتی ہے، رُوح پر نہ موت آتی ہے، نہ بےبسی چھاتی ہے بلکہ وَلِیُّ اللہ کی رُوح اللہ پاک کی بارگاہِ مقدَّس میں حاضِر ہو جاتی ہے۔
رَجُوع کا معنیٰ موت نہیں، واپسی ہے
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے فرمایا:
ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ
یعنی اے پاکیزہ رُوح! تُو اللہ پاک کی مقدَّس بارگاہ کی طرف واپَس لوٹ چل...!!
آپ سمجھتے ہیں نا؛ واپس آنا کسے کہتے ہیں؟ بندہ اپنے دَیس کو چھوڑ کر پَردَیس(Abroad) گیا ہے، مثلاً پاکستان کا رہائشی تھا، کسی کام کے سلسلے میں دوسرے مُلْک چلا گیا ہے، وہاں سے جب پلٹ کر اپنے مُلْک آ ئے گا، اسے کہیں گے: بندہ واپس آ گیا ہے۔ پتا چلا؛ پَردَیس کو چھوڑ کر اپنے دَیْس میں آ جانے کو واپَس آنا کہا جاتا ہے۔ اللہ پاک وَلِیُّ اللہ سے فرماتا ہے:
ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ
یعنی اے پاکیزہ رُوح! تُو اللہ پاک کی مقدَّس بارگاہ کی طرف واپَس لوٹ چل...!!
پتا چلا؛ یہ دُنیا وَلِیُّ اللہ کے لیے پردَیس تھی، اب وہ اس پردَیس کو چھوڑ کر اپنے دَیْس
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami