Share this link via
Personality Websites!
477913
9453
صاف صاف رِوایات میں موجود ہے، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے شہدائے اُحُد کو مقامِ اُحُد پر دَفن فرما دیا تھا، ان کے مزارات آج بھی مقامِ اُحُد پر موجود ہیں، یہ سب تَو مدینے شریف کی مٹی کے اندر دفن ہو گئے تھے۔ مگر ان کی رُوحیں اللہ پاک کی جناب میں حاضِر ہوئیں۔ روایت سنیے! ایک دِن حضرت جابِر رَضِیَ اللہ عنہ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے۔ غیب جاننے والے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اے جابِر! تمہیں تمہارے والِد کے مُتَعَلِّق خبر نہ دُوں؟پِھر خُود ہی فرمایا:
مَا كَلَّمَ اللَّهُ اَحَدًا اِلَّا مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ وَكَلَّمَ اَبَاكَ كِفَاحًا
ترجمہ: اللہ پاک جس سے بھی کلام فرمائے، پردے سے کلام فرماتا ہے مگر تمہارے والد سے بِالْمُشَافَہ کلام کیا اور فرمایا:
يَا عَبْدِيْ، تَمَنَّ عَلَيَّ اُعْطِكَ
ترجمہ: اے میرے بندے! تم مجھ سے مانگو! میں تمہیں عطا فرماؤں گا۔
تمہارے والد نے عرض کی:
يَا رَبِّ! تُحْيِيْنِيْ فَاُقْتَلُ فِيْكَ ثَانِيَةً
ترجمہ: اے اللہ پاک! (میری خواہش ہے کہ ) تو مجھے دوبارہ دُنیا میں بھیج، تاکہ دوبارہ تیری راہ میں شہید کر دیا جاؤں۔([1])
اللہ! اللہ...!! دیکھیے! حضرت جابِر رَضِیَ اللہ عنہ کے اَبُّو جان کو تو زمین میں دفن کر دیا گیا تھا، ان پر تَو نمازِ جنازہ پڑھی گئی تھی، یہ تَو خُود ہلنے جلنے کی بھی طاقت نہیں رکھتے تھے،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami