Share this link via
Personality Websites!
477912
9453
جلنے کی بھی طاقت ان میں باقی نہیں رہی تھی *قینچی سے کاٹ کر ان کا لباس جُدا کیا گیا تھا *تختۂ غسل پر لٹا کر غسل دیا گیا تھا *اپنے ہاتھوں سے جنہیں قبر میں اُتارا تھا، اب انہی کے دربار پر آ کر، انہی کے وسیلے سے دُعائیں کر رہے ہو، جو اتنے بےبَس ہوں کہ خُود غسل بھی نہ کر پائے ہوں، بھلا اُن کے اندر مدد کرنے، مشکلات دُور کرنے کی طاقت کہاں سے آجائے گی؟ آیتِ کریمہ پر غور کیجیے! جواب سمجھ آجائے گا، اللہ پاک فرماتا ہے:
یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ
اے جان...!! اے رُوح...!! تُو پلٹ آ اپنے رَبّ کی طرف۔
پتا چلا؛ *جس سے لباسِ پاک قینچی سے کاٹ کر اُتارا گیا، وہ وَلِیُّ اللہ کا جِسْم تھا *جسے تختۂ غسل پر لٹایا گیا، وہ وَلِیُّ اللہ کا جسم تھا *جسے 4 کندھوں پر اُٹھایا گیا *جسے مٹی میں دفنایا گیا، وہ وَلِیُّ اللہ کا جِسْم تھا، باقی رہی رُوح تَو وہ نہ مَرِی، نہ فَنا ہوئی، نہ بےبس بنی، نہ مٹی میں مِلی بلکہ رُوْح کو حکم ہوا:
ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ
یعنی اے پاکیزہ رُوح! تُو اللہ پاک کی مقدَّس بارگاہ میں حاضِر ہو جا۔
پتا چلا؛ بےبَسِی جو ہمیں نَظْر آئی، وہ جسم کی تھی، مٹی میں جسے رکھ دیا گیا، وہ جسم تھا، وَلِیُّ اللہ کی رُوْح زندہ و جاوَید حالت میں اللہ پاک کی بارگاہِ مقدَّس میں پہنچ جاتی ہے۔
حضرت جابِر بن عبد اللہ رَضِیَ اللہ عنہ بڑے مشہور صحابئ رسول ہیں، آپ کے والِد صاحِب غزوۂ اُحُد میں شہید ہوئے تھے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami