Share this link via
Personality Websites!
477910
9453
چینی اور ذہنی دباؤ (Depression) کا شِکار بھی رہتے ہیں، بےصبری اور وَاویلا بھی مچائے رکھتے ہیں۔ یہ ہم لوگوں کا کمزور اِیْمان ہے، اس کے بَرخِلاف جس کا اِیْمان پکّا ہو، جس کا تَوَکُّل اور یقین انتہائی پختہ ہو۔ جیسے اللہ پاک کے نبی حضرت ابراہیم علیہ السَّلام کو جب نمرودِی آگ میں ڈالا جا رہا تھا، اس وقت بھی آپ کا دِلِ پاک مُطْمَئِن تھا، یُونہی اللہ والوں کی شان ہوتی ہے، کیسی ہی مشکل ہو*پریشانی ہو*غربت ہو*ناداری ہو، اُن کا دِل اللہ پاک کے بھروسے پر مُطْمَئِن رہتا ہے۔ تَو ان کے اِسی وَصْف کے ذریعے سے انہیں خطاب کیا جاتا ہے:
یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىٕنَّةُۗۖ(۲۷)
یعنی اے وہ بندے! جس کا اِیْمان دُنیا میں انتہائی کامِل رہا، جو ہر حال میں اللہ پاک کی رضا میں راضِی رہا، اے وہ بندے! جس نے اللہ پاک پر بھروسہ رکھنے کا حق ادا کر دیا۔ ([1])
ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ
یعنی چَلْ! اب تمہاری دُنیا میں قیام کی مُدَّت مکمل ہوئی، اب واپس پلٹ کر اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِر ہو جا۔ اور یہ واپسی بھی کس شان کے ساتھ ہو گی:
رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ(۲۸)
یعنی تُو اللہ پاک سے راضِی، اللہ پاک تجھ سے راضِی ہے۔
اچھا؛ اب واپس پلٹنے کے بعد کرنا کیا ہے؟ *قبر میں لیٹ کر سَو جانا ہے؟ *مَعَاذَ اللہ! مَٹی میں مِل جانا ہے؟ *قیامت تک کے لیے فَنَا ہو جانا ہے؟ نہیں...!! نہیں! ایسا کچھ نہیں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami