Share this link via
Personality Websites!
477909
9453
مقام اور مرتبہ کیا ہوتا ہے؟ ان آیاتِ کریمہ میں اسے بہت وضاحت کے ساتھ، کُھلے اور صاف لفظوں میں بیان کیا گیا ہے۔ اللہ پاک نے اِرْشاد فرمایا (جب اللہ والوں کا آخری وقت آتا ہے تو ان سے کہا جاتا ہے):
یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىٕنَّةُۗۖ(۲۷) ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ(۲۸) فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْۙ(۲۹) وَ ادْخُلِیْ جَنَّتِیْ۠(۳۰)
(پارہ:30،سورۂ فَجْر :27-30)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اے اِطمینان والی جان! اپنے ربّ کی طرف اِس حال میں واپس آ کہ تو اس سے راضی ہووہ تجھ سے راضی ہو، پھر میرے خاص بندوں میں داخِل ہوجا اور میری جنّت میں داخِل ہوجا۔
سُبْحٰنَ اللہ! کس شان کی واپسی ہے، جب اَوْلیائے کرام کا وقتِ آخر آتا ہے تو اللہ پاک خُود یا اس کے فرشتے ان سے خطاب کرتے ہیں،([1]) کہتے ہیں:اے اطمینان والی جان...!!
لقب دیکھیے! کتنا پیارا دِیا جا رہا ہے:اے اطمینان والی جان...!! *وہ ہستی جس کا اِیْمان بہت ہی کامِل ہو *جسے اللہ پاک پر انتہائی پختہ یقین ہو *تَوَکُّل کامِل ہو *صبر کامِل ہو *اللہ پاک کی رضا میں راضِی رہنے والا وَصْف کامِل ہو۔ سادہ لفظوں میں یُوں کہہ لیجیے! ایک تَو ہم عام گنہگار مسلمان ہیں۔ اَلحمدُ للہ! دِل میں اِیْمان پکّا ہے مگر ہمارے یقین کمزور ہوتے ہیں، اللہ پاک ہی رِزْق دینے والا ہے، مانتے ہیں مگر رِزْق کے مُعَاملے میں پریشان بھی رہتے ہیں، ہر اچھی بُری تقدیر اللہ پاک کی جانِب سے ہے، یہ دِل سے مانتے ہیں مگر بے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami