Share this link via
Personality Websites!
477908
9453
غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ امامُ الاولیا ہیں، جیسے مَحْبُوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نبیوں کے سردار ہیں، یُونہی غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ولیوں کے سردار ہیں۔
واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا اُونچے اُونچوں کے سَروں سے قدم اعلیٰ تیرا
سَر بھلا کیا کوئی جانے کہ ہے کیسا تیرا اولیا مَلتے ہیں آنکھیں وہ ہے تَلْوا تیرا([1])
پیارے اسلامی بھائیو!اَلحمدُ للہ! وَلِیوں کے سردار، حُضُور غوثِ پاک شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی یادوں کا مہینا جارِی و سارِی ہے، مُلْک و بیرونِ مُلْک دُنیا بھر میں عاشقانِ غوثِ اعظم بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں محافِل اور اجتماعات مُنعَقِد کرنے کی سَعَادت حاصِل کر رہے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں اسی طرح سے اَوْلیائے کرام کا عقیدت مند اور ان سے محبّت کرتے رہنے والا رکھے اور ہماری نسلوں کو بھی صحابہ، اہل بیت اور اولیائے کرام کا بااَدَب بنائے رکھے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
میں ہُوں سُنی، رہوں سُنّی، مَروں سُنّی مدینے میں
بقیعِ پاک میں بَن جائے تُربَتْ یارسولَ اللہ!([2])
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے ابتدا میں پارہ: 30، سُورۂ فَجْر کی آخری آیات سننے کی سعادت حاصِل کی *اَوْلیائے کرام کی وفات کس شان کی ہوتی ہے؟ *اِس دُنیا میں رہتے ہوئے تو یہ باکمال و بےمثال ہوتے ہی ہوتے ہیں، وفات کی بعد ان کی شانیں اور عظمتیں،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami