Share this link via
Personality Websites!
477907
9453
واپس آ کہ تو اس سے راضی ہووہ تجھ سے راضی ہو۔پھر میرے خاص بندوں میں داخل ہوجا اَور میری جنّت میں داخل ہوجا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت ابو صالح کا ایمان افروز خواب
پیارے اسلامی بھائیو! شہنشاہِ بغداد،حضورِ غوثِ پاک شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بہت اُونچے رُتبے والی ہستی ہیں، جس رات آپ کی وِلادت ہوئی، اُس رات اللہ پاک کے مَحْبُوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم آپ کے والِد کی خواب میں تشریف لائے اور مبارَک باد دیتے ہوئے فرمایا: یَا اَبَاصَالِحِ! یعنی اے ابو صالح! اَعْطَاکَ اللہ اِبْنًا اللہ پاک نے آپ کو جو بیٹا عطا فرمایا ہے، وَہُوَ وَلَدی وَ مَحْبُوْبِیْ وَ مَحْبُوْبُ اللہ تَعَالٰی وہ میرا بیٹا (یعنی میرے نواسوں میں سے) ہے، میرا مَحْبُوب بھی ہے اور اللہ پاک کا بھی مَحْبُوب ہے، سَیَکُوْنُ لَہٗ شَانٌ فِیْ الْاَوْلِیَآءِ وَالْاَقْطَابِ کَشَانِیْ بَیْنَ الْاَنْبِیَآءِ وَالرُّسُلِ (یعنی اے ابو صالِح! سُن لو!) تمہارے اِس شہزادے کی شان ولیوں میں ایسی ہی ہو گی، جیسے میری شان نبیوں اور رسولوں میں ہے۔([1])
غَوْثِ اَعْظَمْ دَرْمِیَانِ اَوْلِیَا چُوْں جَنابِ مُصْطَفےٰ دَرْ اَنْبِیا([2])
وضاحت: اولیا کے درمیان غوثِ اعظم کا رُتبہ ایسے ہی ہے جیسے مُحَمَّدِ مصطفےٰ، حبیبِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا رُتبہ نبیوں میں ہے۔
مَعْلُوم ہوا؛ جیسے رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم امامُ الانبیا ہیں، یُونہی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami