Share this link via
Personality Websites!
477922
9453
سنتوں پر عمل وغیرہ دیکھ کر بہت متاثِّر (Impress) ہوا، پِھر اس کی نظر اچانک دِیوار پر پڑی، وہاں لکھا تھا: یَا شَیخ عَبْدُالْقَادِر جِیْلَانِیْ شَیْئًا للہ! یعنی اے شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ! اللہ پاک کے واسطے مجھے کچھ عطا کیجیے! یہ دیکھ کر تو وہ غُصّے ہو گیا، اس نے ناراضی کے انداز میں اپنے وسوسوں کا اِظْہارکرنا شروع کر دیا۔ میاں شیر محمد شرقپوری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ولیِ کامِل تھے اور اَوْلیائے کرام رَحمۃُ اللہ علیہم صاحِبِ قَال نہیں بلکہ صاحِبِ حال ہوتے ہیں یعنی یہ کہہ کر کم سمجھاتے ہیں، زیادہ تر کر کے دکھایا کرتے ہیں۔ آپ نے اس کے غصیلے لہجے پر صبر و تحمل کیا، پِھر جب وہ شخص جانے لگا تو آپ بھی دروازے تک اس کے ساتھ ساتھ گئے، جب دروازے کے قریب پہنچے تو آپ نے بلند آواز سے کہا: یَا شَیْخ عَبْد القَادِرِجِیْلَانِیْ شَیْئًا للہ! اے شیخ عبد القادِر جیلانی! اللہ پاک کے واسطے کچھ عطا کیجیے! بس اتنا کہنا تھا کہ ایک بہت حسین، خوبصُورت اور صاحبِ جلال بزرگ ظاہِر ہوئے، ان کا جلال اور رُعب و دَبدَبہ دیکھ کر وہ بدمذہب کانپ گیا، اُن کے حسن کی تاب نہ لا سکا، میاں شیر محمد شرقپوری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا: مولوی جی! یہی تو شیخ عبدالقادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ہیں، جنہیں ہم مدد کے لیے پُکارتے ہیں، یہ مردہ نہیں بلکہ اللہ پاک کی عطا سے زندہ ہیں، اسی لیے ہم انہیں پُکارا کرتے ہیں۔ یہ سارا مَنْظَر دیکھ کر اس شخص کے وسوسے دَم توڑ گئے اور وہ تَوْبَہ کر کے خوش عقیدہ، عاشقِ رسول و عاشقِ اَوْلیا بن گیا۔([1])
شَیْئًا لِلّٰہِ یَا عَبْدَالقَادِرِ یَا ساکِنَ بَغْدَاد یَا شَیْخَ الْجِیْلَانِیْ
کرم چاہئے تیرا، تیرے خُدا کا کرم غوثِ اعظم، کرم غوثِ اعظم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami