Share this link via
Personality Websites!
477921
9453
ہمیں کوشش کر کے یہ سعادت حاصِل کرنی چاہیے (2):قبر پر کھڑے ہو کر قبر والے کو پُکارنا ہر گز ہر گز شرک نہیں ہے، مَعَاذَ اللہ! ایسا ہوتا تو رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہر گز یہ عمل نہ کرتے۔ پتا چلا؛ حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اگرچہ مزارِ پاک کے اندر تشریف فرما ہیں مگر انہیں پُکارنا ہر گز شرک نہیں، یونہی داتا حُضُور، خواجہ حضور، بابا فرید، اعلیٰ حضرت اور دیگر اولیائے کرام رَحمۃُ اللہ علیہمکو پُکارنا بالکل جائِز ہے۔ (3):تیسری بات یہ پتا چلی کہ وِصَال کے بعد اللہ والوں کی دیکھنے اور سننے کی طاقت بڑھ جاتی ہے۔ دیکھیے! آج اس دُنیا میں ہم اپنے کانوں پر صِرْف ہاتھ ہی زور سے دبا کر رکھ لیں تو ہمیں سننا بند ہو جاتا ہے مگر وِصَال کے بعد...!! یہ صحابیہ رَضِیَ اللہ عنہا منوں مٹی کے نیچے دَفن ہیں بلکہ میں تو کہوں گا؛ وہ دُوسرے جہان یعنی عالَمِ برزَخ میں ہیں، محبوبِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اس دُنیا میں تشریف فرما ہیں، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے یہاں سے پُکارا، صحابیہ رَضِیَ اللہ عنہا نے دوسرے جہان میں ہوتے ہوئے آواز مبارَک سُن بھی لی اور اس کا جواب بھی دے دیا۔
سُبْحٰنَ اللہ!پتا چلا؛ وِصَال کے بعد اللہ والوں کی دیکھنے، سننے، آنے جانے کی طاقت ختم نہیں ہوتی بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
یاشیخ عبد القادِر جیلانی! شَیْئًا لِلّٰہ!
میاں شیر محمد شَرقپُوری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ایک ولیِ کامِل گزرے ہیں۔ ایک دِن ایک شخص آپ سے ملاقات کے لیے حاضِر ہوا، یہ آنے والا اَولیائے کرام رَحمۃُ اللہ علیہم کے مُتَعَلِّق وسوسوں کا شِکار تھا، جب یہ آپ کی خِدْمت میں حاضِر ہوا تو آپ کا تقویٰ، پرہیزگاری،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami