Share this link via
Personality Websites!
477920
9453
چند دِن گزرے، صحابیہ نظر نہ آئیں تو پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ان کے مُتَعَلِّق پوچھا، عرض کی گئی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! ان کا تو انتقال ہو چکا ہے۔ فرمایا:
اَفَلَا كُنْتُمْ آذَنْتُمُوْنِيْ ؟
ترجمہ: تو پِھر تم لوگوں نے مجھے کیوں نہ بتایا۔ ([1])
پِھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ان صحابیہ رَضِیَ اللہ عنہا کی قبر پر تشریف لائے اور زمین کے اُوپَر کھڑے ہو کر منوں مٹی کے نیچے دفن صحابیہ سے پُوچھا:
مَا وَجَدْتِ مِنَ الْعَمَلِ اَفْضَلَ؟
یعنی: تم نے سب سے افضل عمل کون سا پایا ہے؟
اللہ اکبر! اُن صحابیہ نے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی آواز مبارَک سُن بھی لی، سمجھ بھی لی اور جواب دیتے ہوئے عرض کیا:
وَجَدْتُ اَفْضَلَ الْاَعْمَالِ قَمَّ الْمَسَاجِدِ
ترجمه: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! میں نے سب سے افضل عمل مسجد میں جھاڑُو دینے کو پایا ہے۔ ([2])
اللہ اکبر...!! پیارے اسلامی بھائیو! اس حدیث شریف سے ہمیں چند باتیں سیکھنے کو ملیں؛(1): مسجد میں جھاڑو دینا، صفائی ستھرائی کرنا بہت ہی فضیلت والا عمل ہے۔ لہٰذا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami