Share this link via
Personality Websites!
477919
9453
ٹارچ کے سِرے پر، جہاں بلب ہوتا ہے، اس جگہ ہاتھ رکھ کر ٹارچ جلائیں، اس کی روشنی دُور تک نہیں جائے گی۔ اب اُوپَر سے ہاتھ ہٹا لیں، اب اس کی روشنی دُور تک چلی جائے گی۔
پتا چلا؛ نُور جب جسم کی قید میں آ جاتا ہے تو اس کی رسائی (Approach) کم ہو جاتی ہے، جب وہ جسم کی قید سے چُھوٹتا ہے، اب اس کی رسائی دُور تک جاتی ہے۔
اسی طرح ہماری جو رُوح ہے، وہ اس وقت ہمارے جسم کے اندر ہے* اس وقت ہماری رُوح سننے کے لیے کانوں کی محتاج ہے*دیکھنے کے لیے جسمانی آنکھوں کی محتاج ہے *پکڑنے کے لیے ان گوشت کے ہاتھوں کی محتاج ہے*چلنے کے لیے ان گوشت اور ہڈیوں سے بنے پاؤں کی محتاج ہے لیکن جب یہی رُوح اس جسم کی قید سے چُھوٹتی ہے، اب یہ سننے کے لیے کانوں کی محتاج نہیں رہتی، دیکھنے کے لیے آنکھوں کی محتاج نہیں رہتی، اب یہ آزاد ہو جاتی ہے، لہٰذا اِس کی رسائی بھی دُور دُور تک ہو جاتی ہے۔
اولیائے کرام کی پاکیزہ زندگی کا ایک انداز یہ بھی ہے کہ یہ حضراتِ ذی وقار دُنیوی زندگی میں بھی بڑی بڑی کرامات دِکھا لیتے ہیں اور وفات کے بعد تو اُن کی رُوْح کی طاقت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
حدیث شریف میں ہے: ایک صحابیہ رَضِیَ اللہ عنہا تھیں، جو مسجد میں جھاڑُو دیا کرتی تھیں۔ ایک روز ان کا انتقال ہو گیا، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم نے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو تکلیف دینا مناسب نہ سمجھا، لہٰذا خُود ہی جنازہ پڑھ کر اُنہیں دفن کر دیا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami