Share this link via
Personality Websites!
477917
9453
سُبْحٰنَ اللہ!اب محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شانِ مسیحائی دیکھیے! فرمایا: اپنی بیٹی کی قبر دِکھاؤ! وہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو ساتھ لے کر بیٹی کی قبر پر پہنچا۔ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اس بیٹی کا نام لے کر پُکارا:
یَا فُلَانَۃَ
ترجمہ: اے فُلاں لڑکی...!!
بَس اتنا سننے ہی کی دَیْر تھی، وہ بچی قبر سے اُٹھ کھڑی ہوئی اور کہا:
لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ
ترجمہ: جی! یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! میں حاضِر ہوں۔
فرمایا:
اَتُحِبِّيْنَ اَنْ تَرْجِعِي اِلَي الدُّنْيَا
ترجمہ: دوبارہ لوٹ کر دُنیا میں آنا چاہتی ہو؟
اب یہاں ایک کمال کی بات دیکھیے! بچی ہے، فوت ہوگئی ہے، پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اسے زِندہ فرمایا ہے، اس کا لاڈ اُٹھانے والا باپ، وہی والِد جو اسے کندھوں پر بٹھاتا ہو گا، گود میں سُلاتا ہو گا، ناز نخرے اُٹھاتا ہو گا، وہ والِد سامنے موجود ہے، قبر کے تنگ گڑھے سے نکلی ہے، اب دُنیا اپنی پُوری وُسْعتوں کے ساتھ اس کے سامنے موجود ہے، اسے زِندہ رہنے کا ایک اور موقع مِل رہا تھا مگر اُس لڑکی نے بڑی بےنیازی سے کہا:
لَا وَ اللہ یَارَسُولَ اللہ
ترجمہ: یارسولَ اللہ! خُدا کی قسم! میں واپس نہیں آنا چاہتی۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami