Share this link via
Personality Websites!
477916
9453
پردَیس میں ہوتا ہے تو مشکلات کا شِکار رہتا ہے، وہاں؛ *پکانے والا کوئی نہیں*ہوٹل سے کھانا پڑے گا*یا خُود بنانا پڑے گا*ماں باپ کی زیارت کا شرف میسر نہیں*بیمار ہو جائے تو دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں۔ لیکن جب پلٹ کر گھر واپس آتا ہے، یہاں ماں باپ، بھائی بہن، سب ہوتے ہیں، محبّت کرنے والے، پیار سے بیٹا بیٹا کہنے والے، پکی پکائی لا کر سامنے رکھنے والے، ذرا بیمار ہو تو آگے پیچھے گھومنے والے موجود ہیں۔
اسی طرح اللہ پاک کا نیک بندہ جب پردَیس یعنی دُنیا میں ہوتا ہے تو یہاں بہت ساری مشکلات بھی رہتی ہیں *کبھی بیمار ہو گئے *کبھی پریشانی آ گئی *یہاں کھانے کی ضرورت *پینے کی ضرورت *پہننے کی ضرورت *کمانے کی ضرورت *اور ہزار طرح کی ضروریات موجود ہیں مگر یہی اللہ پاک کا وَلِی جب واپس پلٹتا ہے، اس دُنیا کو چھوڑ کر اپنے دَیس کی طرف واپس جاتا ہے تو اللہ پاک فرماتا ہے:
فَلَنُحْیِیَنَّهٗ حَیٰوةً طَیِّبَةًۚ-
یعنی اب ہم اسے تمام مشکلات سے نکال کر، تکالیف اور پریشانیوں سے جُدا کر کے پاکیزہ تَرِین زِندگی عطا فرما دیں گے۔
اللہ پاک ماں باپ سے زیادہ مہربان ہے
اَلْمَواہِبُ اللَّدُنیہ میں ہے: ایک شخص تھا، اُس کی بیٹی کا انتقال ہو گیا (اس کا نصیب چمکا کہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے اس کی ملاقات ہو گئی) آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اسے اِسْلام قبول کر لینے کی دعوت ارشاد فرمائی۔ وہ کہنے لگا: اے مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! ایک شرط پر کلمہ پڑھوں گا، پہلے میری بیٹی کو زندہ کر دیجیے!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami