Share this link via
Personality Websites!
477724
9444
کسی غیر مسلم، اللہ پاک کے نافرمان کو اپنا دوست ، پیارا اور مددگار ہر گز مت بناؤ!
مَعْلُوم ہوا؛ صِرْف اللہ پاک کو مددگار ماننا،اس کے عِلاوہ ہر مدد (Help) کو شرک و بدعت قرار دینا، بالکل100٪ غلط (Wrong) ہے۔ اللہ پاک ہمیں صاف صاف فرما رہا ہے کہ اللہ پاک بھی تمہارا مددگار ہے، رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بھی تمہارے مددگار ہیں اور تمام متقی مسلمان بھی تمہارے مددگار ہیں۔ لہٰذاجو بندہ شیطانی وسوسوں میں آ کر اللہ پاک کے مقبول بندوں کی مدد کا انکار کرتا ہے، وہ اس آیتِ کریمہ کا اِنْکاری ہے۔ اللہ پاک ہمیں سلامتی نصیب فرمائے۔ اَلحمدُ للہ! ہم غلامانِ رسول ہیں، غلامانِ اَوْلیا ہیں،ہم اللہ پاک سے بھی مدد مانگتے ہیں اور چونکہ رَبِّ کریم نے اپنے مَحْبُوب بندوں کو بھی ہمارا مددگار بنایا ہے، لہٰذا قرآنی تعلیمات پر عَمَل کرتے ہوئے ہم اس کے مَحْبُوب بندوں سے بھی مدد مانگا کرتے ہیں۔ اس مدد مانگنے کی برکات کیا ہیں؟ اللہ پاک کو، رسولِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو، اللہ پاک کے مَحْبُوب بندوں کو اپنا مددگار ماننے کی برکات کیا ہیں؟ یہ بھی قرآنِ کریم ہی سے سُن لیجیے! بڑی ایمان افروز بات ہے، اس سے اگلی ہی آیت میں اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ مَنْ یَّتَوَلَّ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فَاِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْغٰلِبُوْنَ۠(۵۶) (پارہ:6، سورۂ مَائِدہ:56)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور جو اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں کو اپنا دوست بنائے تو بیشک اللہ ہی کا گروہ غَالِب ہے۔
یعنی جو اللہ پاک سے مَحبّت کرتا ہے، رسولِ پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے مَحبّت کرتا ہے، نیک سیرت متقی مسلمانوں سے مَحبّت کرتا ہے، اللہ پاک کو بھی اپنا مددگار مانتا ہے، رسولِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھی اپنا مددگار مانتا ہے، اللہ پاک کے مَحْبُوب بندوں کو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami