Share this link via
Personality Websites!
477742
9444
دِینی رسالہ پڑھنے یا سننے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مَدَنی مذاکرے میں رسالہ گیارہویں شریف کی برکتیںکا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لیے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شیئر (Share) کیجیے! * مکتبۃُ المدینہ نے امیر اہلسنت دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ کے بڑی گیارہویں شریف 1444ھ بمطابق 11نومبر2022ءمیں ہونے والے بیان کو رسالہ کی صورت میں بنام واہ کیا بات غوث اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی شائع کیاہے۔یہ رسالہ مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 32روپے میں قیمتاً طلب فرمائیں، خود بھی مطالعہ کیجیے! دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیجیے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّمنےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
2 فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم: (1): سچ بولنا نیکی ہے اور نیکی جنت میں لے جاتی ہے۔([2]) (2): آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے پوچھا گیا: جنتی عمل کون سا ہے؟ فرمایا: سچ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami