Share this link via
Personality Websites!
477738
9444
طفیلِ نُوح، بہرِ عزّت و جاہ جہاز اپنے نہ ڈوبے ہوں گے واللہ([1])
خلاصہ یہ کہ اس نے ملازمین سے کہا: جو جہاز ڈوبے ہیں، وہ میرے نہیں ہو سکتے، تم جہازوں کی تلاش جاری رکھو! چنانچہ خط ملتے ہی ملازموں نے جہاز ڈھونڈنے شروع کر دئیے! آخر جب ساحِل پر پہنچے تو دیکھا تمام جہاز سامان سمیت صحیح سلامت موجود ہیں۔
بڑی کی گیارہویں اس سال اس نے مساکینوں کو بخشا مال اس نے
بھرا کرتا تھا ہر دم شاہ کا دَم زباں پر تھا فقط اسمِ اعظم
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! گیارہویں شریف کی بڑی برکات ہیں۔ لہٰذا ہر اسلامی مہینے کی گیارہویں شب کو پابندی کے ساتھ گیارہویں شریف کا اہتمام کیا کیجیے! زیادہ مشکل کام نہیں ہے، حسبِ طاقت جتنا ہو سکے، جو ہو سکے کھانا وغیرہ پکا لیجیے! اس پر ختمِ پاک پڑھ کر حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو ایصالِ ثواب کر دیجیے! ممکن ہو تو یہ کھانا غریبوں میں تقسیم کر دیجیے! خود بھی کھا سکتے ہیں، اَہْلِ خانہ کو بھی کھلا سکتے ہیں۔ یہ اچھا کام کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار رِسالہ مطالعہ
پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عمل ہے، نیک نمازی بننے، ظاہِری و باطنی گُنَاہوں سے خود کو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami