Share this link via
Personality Websites!
477730
9444
اور رُعب و دَبدَبہ دیکھ کر وہ بدمذہب کانپ گیا، اُن کے حسن کی تاب نہ لا سکا، میاں شیر محمد شرقپوری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا: مولوی جی! یہی تو شیخ عبدالقادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ہیں، جنہیں ہم مدد کے لیے پُکارتے ہیں، یہ مردہ نہیں بلکہ اللہ پاک کی عطا سے زندہ ہیں، اسی لیے ہم انہیں پُکارا کرتے ہیں۔ یہ سارا مَنْظَر دیکھ کر اس شخص کے وسوسے دَم توڑ گئے اور وہ توبہ کر کے خوش عقیدہ، عاشقِ رسول و عاشقِ اَوْلیا بن گیا۔([1])
شَیْئًا لِلّٰہِ یَا عَبْدَالقَادِرِ یَا ساکِن بَغْدَاد یَا شَیْخَ الْجِیْلَانِیْ
کرم چاہیے تیرا، تیرے خُدا کا کرم غوثِ اعظم، کرم غوثِ اعظم
خدارا ذرا ہاتھ سینے پہ رکھ دو ابھی مٹتے ہیں غم، اَلَم غوثِ اعظم
خبر لو ہماری کہ ہم ہیں تمہارے کرو ہم پہ فضل و کرم غوثِ اعظم
کرم سے کیا رہنما رَہْزنوں کو ادھر بھی نگاہِ کرم غوثِ اعظم([2])
شَیْئًا لِلّٰہِ یَا عَبْدَالقَادِرِ یَا ساکِن بَغْدَاد یَا شَیْخَ الْجِیْلَانِیْ
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے قرآنِ کریم کی آیت سُنی، جس میں بتایاگیا کہ اللہ پاک بھی مددگار ہے، اس کے مَحْبُوب بندے بھی مددگار ہیں۔ اس موقع پر بعض لوگ یہ سُوال کیا کرتے ہیں کہ چلو مان لیا! اَوْلیائے کرام رَحمۃُ اللہ علیہم مددگار ہیں مگر جب اللہ پاک خُود ہماری سنتا بھی ہے، ہماری مدد بھی فرماتا ہے، پِھر آخر ہم بندوں سے مدد مانگیں ہی کیوں؟ صِرْف اللہ پاک ہی سے مدد مانگا کریں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami