Share this link via
Personality Websites!
477726
9444
حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی لکڑی کی چپلیں بھی تھیں۔ یہ دیکھ کر ہمیں حیرت ہوئی، ہم نے قافلے والوں سے پوچھا : یہ تمہیں کہاں سے ملیں؟وہ بولے : 3 صفر شریف کی بات ہے، ہم پر ڈاکوؤں نے حملہ (Attack) کیا، ہمارے بہت سے افراد قتل کر دئیے اور سامان بھی لوٹ لیا۔ ڈاکو ہمارا مال ایک طرف لے جا کر آپس میں تقسیم کر رہے تھے، اس وقت ہم نے نیّت کی کہ غوثِ پاک شیخ عَبْدُ الْقَادِر جِیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ہماری مدد (Help) فرمائیں اور ہم اس مصیبت سے بچ جائیں تو غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں نذرانہ پیش کریں گے۔
ابھی ہم آپس میں یہ بات کر ہی رہے تھے کہ جنگل میں 2 بلند آوازَیں سُنائی دِیں، جن سے سارا خاموش جنگل گونج اُٹھا، ڈاکو بھی ڈر گئے۔ پھر چند ہی لمحوں بعد ایک ڈاکو ڈرا سہما ہمارے پاس آیا اور بولا : آؤ! تم اپنا مال لے لو! اور دیکھو ہمارا کیا حال ہوا ہے؟ ہم جلدی سے ڈاکوؤں کے قریب پہنچے، دیکھا؛ اِن کے دونوں سردار مردہ پڑے ہیں اور اِن کے پاس غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی یہ مبارک لکڑی کی چپلیں رکھی ہیں۔ بَس ہم نے انہیں اُٹھائیں، اپنا مال لیا اور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں نذرانہ پیش کرنے حاضِر ہو گئے۔([1])
اَسِیْروں کے مُشْکِل کُشا غوثِ اعظم! فقیروں کے حاجَت رَوا غوثِ اعظم!
گِھرا ہے بلاؤں میں بندہ تمہارا مدد کے لیے آؤ یاغوثِ اعظم!
ترے ہاتھ میں ہاتھ مَیں نے دیا ہے ترے ہاتھ ہے لاج یاغوثِ اعظم!([2])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! جو بندہ اللہ پاک کو مددگار مانے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو اپنا حامی و ناصِر تسلیم کرے اور اللہ پاک کے نیک بندوں کو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami