Share this link via
Personality Websites!
477613
9437
حضرت بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ پہلے کی طرح اب بھی ایک وِیرانے میں مٹّی کے گھر بنانے میں مشغول تھے۔ہارون رشید حضرت بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضِر ہوئے،ادب سےسلام کیااورحضرت بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ سےجنّتی مَحل کی قِیْمَت پُوچھی، حضرت بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے فرمایا:اِس کی قِیْمَت(Price)تیری پُوری سَلْطَنَت ہے، ہارون رشید نے حَیْرت سے عَرْض کی:حُضور! جنّتی مَحل کی قِیْمَت اَچانک اِتنی زِیادہ کیسے ہوگئی حالانکہ میری زَوْجہ کو تو آپ نے ایک دِرْہَم میں ہی فَروخْت فرمادیا تھا؟حضرت بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے غَیْبِی خَبَر دیتے ہوئے فرمایا:زُبَیْدہ خاتون جنّت دیکھ کر نہیں آئی تھی جبکہ تم تو جنّت کا نَظارہ کرکے آرہے ہو۔یہ سُن کر ہارون رشید کی آنکھیں اَشْک بار ہوگئیں،عَرْض کی:حُضور!سَلْطَنَت دے کر قِیْمَت چُکانے کے لئے تیّار ہوں!بس جنّت کا پَروانہ عطا کردیجئے! حضرت بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نےفرمایا:میں تیری سَلْطَنَت کا کِیا کروں گا،سَلْطَنَت کے لئے تو میری ٹھوکروں میں بھی جگہ نہیں،جا اپنی سَلْطَنَت بھی لے جا اور جنّت کا پَروانہ بھی رکھ لے۔(زلف و زنجیر، ص۲۵۱ تا۲۶۰ملخصاً)
سُبْحٰنَ اللہ !سُنا آپ نے کہ حضرت بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا مقامِ وِلایَت بارگاہِ خُداوَنْدِی میں کس قَدَر بُلند و بالا تھا!آپ چاہتے تو اپنے لئے ڈھیر سارا خَزانہ اِکٹّھا کرلیتے اور عَیش و راحت کی زندگی گزارتے مگر قُربان جائیے کہ بااِختِیار ہونے کے باوُجود آپ نے اپنے لئے کچھ بھی باقی نہ رکھا البتَّہ جسے چاہتے اُسے ربِّ کریم کی جنّت میں مَوجُود عالیشان جنّتی مَحَلَّات میں سے جنّتی مَحل عطا فرمادیا کرتے تھے۔بَیان کَردَہ حِکایت سے یہ بھی معلوم ہُوا کہ اللہ کے ولیوں کو اللہ پاک کی عطا سے عِلْمِ غَیْب حاصِل ہوتا ہے چُنانچہ ہارون رشید نے جب حضرت بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ سے جنّتی مَحل کی قِیْمَت بڑھانے کی وجہ دَرْیافْت کی تو حضرت بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے اُسے غَیْب کی خَبَر دیتے ہوئے اِرْشاد فرمایا کہ”زُبَیْدہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami