Share this link via
Personality Websites!
477612
9437
جمع کرکے کچھ بنارہے ہیں،یہ اپنی سُواری سے اُتریں اور حضرت بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی خدمتِ بابَرَکت میں حاضِر ہوکر ادب سے کھڑی ہوگئیں مگر آپ نے اُن کی جانب بالکل بھی تَوَجُّہ نہ فرمائی۔زُبَیْدہ خاتون نے ہِمَّت کرکے پوچھا،حُضور!کیا بنارہے ہیں؟ فرمایا:جنّت کا مَحل بنا رہا ہوں ۔ زُبَیْدہ خاتون نے دوبارہ سُوال کیا،کیاجنّت کا یہ مَحل میرے ہاتھ فروخت کریں گے؟ اِرْشاد فرمایا:ضرور فروخت کروں گا!اِس جواب پر زُبَیْدہ خاتون کی رُوْح جُھوم اُٹھی،اِسی پُر اُمید لہجے میں پھر سُوال کیا:کتنی قیمت پر؟جواب دیا:ایک دِرْہَم پر،جواب سُنتے ہی زُبَیْدہ خاتون نے فوراً قِیْمَت پیش کردی۔قِیْمَت ادا ہونے کے بعد حضرت بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے ایک لکڑی اُٹھائی اور ایک گھرونْدے (مٹّی کے ایک چھوٹے سے گھر)کے گِرد لکیر کھینچتے ہوئے فرمایا:”میں نے جنّت کا یہ مَحل ایک دِرْہَم کے بدلے زُبَیْدہ خاتون کے ہاتھ بیچ دیا“،یہ سُنتے ہی زُبَیْدہ خاتون اِس یَقِیْن کی خُوشِی میں سَرشار ہوگئیں کہ جیتے جی جنّت کا پَروانہ مِل گیا، چُنانچہ یہ خوش خَبَری پاکر زُبَیْدہ خاتون شاہی مَحل کی جانِب روانہ ہوگئیں۔رات کا پچھلا پہر تھا،ابھی آپ نمازِ تہجد و مناجات سے فارغ ہوکر لیٹی ہی تھیں کہ اچانک ہارون رشید آئےاور زُبَیْدہ خاتون سے کہنے لگے کہ آج جب میں نماز ِتَہَجُّد پڑھ کر لیٹا تو میری آنکھ لگ گئی،کیا دیکھتا ہوں کہ میں ایک باغ کی سیر کررہا ہوں،میرے پوچھنے پر کسی نے بتایا کہ یہ ”جَنَّتُ الْفِرْدَوْس“ ہے۔میں نے وہاں ایک بُلند دروازے پر سبز رنگ میں زُبَیْدہ خاتون لکھا ہُوا دیکھا،میں اِس اُمید پر اُس مَحل میں داخِل ہوگیا کہ شایدمیرا نام بھی لکھا ہو،میں مِیلوں دُور نکل گیا مگر میں نے ہر جگہ آپ کا نام ہی لکھا پایا۔ہارون رشید نے زُبَیْدہ خاتون سے اِس کے مُتَعَلِّق دریافت کیا تو زُبَیْدہ خاتون نے اُنہیں گُزَشْتَہ شام پیش آنے والا واقِعہ سُنایا۔ ہارون رشید نے کہا:مجھے بھی حضرت بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہکے پاس لے چلو،چُنانچہ زُبَیْدہ خاتون اُنہیں بھی حضرت بہلول دانا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی بارگاہ میں لے گئیں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami