Share this link via
Personality Websites!
477610
9437
وجہ سے اَفضل ہو ئے ہیں ۔ پس وہ انبیاء عَلَیْہِم الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے نائِب ہیں۔وہ ایسی قَوْم ہیں کہ اللہ پاک نے اُنہیں اپنی ذاتِ پاک کے لئے مُنتَخَب،اپنے عِلْم اور(اپنی) رِضاکے لئے خاص کر لِیا ہے۔وہ 40 صِدِّیق ہیں،جن میں سے 30 رَحمٰن کے خَلِیْل حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلام کے یقین کی مِثل ہیں۔ اُن کے ذَرِیعے (وسیلے) سے اَہلِ زمین سے بَلائیں اورلوگوں سے مُصِیْبَتیں دُور ہوتی ہیں،اُن کے ذَرِیعے سے ہی بارِش ہوتی اور رِزْق دیا جاتاہے۔اُن میں سے کوئی اُسی وَقْت فَوْت ہوتا ہے جب اللہ پاک اُس کی جانشینی کے لئے کسی کو پَروانہ دے چُکا ہوتا ہے۔ وہ کسی پر لَعْنَت نہیں بھیجتے،اپنے ماتَحتوں کو اَذِیَّت نہیں دیتے،اُن پر دَسْت درازی(ظُلم و سِتَم)نہیں کرتے،اُنہیں حَقِیْر(کَم تَر)نہیں جانتے،خُود پر فَوْقِیَّت (بَرتَری) رکھنے والوں سے حَسَد نہیں کرتے، دُنیاکی حرِْص(لالَچ)نہیں کرتے،دِکھاوے کی خاموشی اِختِیار نہیں کرتے، تَکَبُّر نہیں کرتے اور دِکھاوے کی عاجِزی بھی نہیں کرتے۔وہ بات کرنے میں تمام لوگوں سے اچّھے اور نَفْس کے اِعتِبار سے زِیادہ پرہیزگار ہیں،سَخاوت اُن کی فِطْرَت میں شامِل ہے،اَسلاف(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اَجْمَعِیْن)نے جن(نامناسِب)چیزوں کو چھوڑا،اُن سے مَحفوظ رہنا،اُن کی صِفَت(خُوبی)ہے،اُن کی یہ صِفَت (خوبی) جُدا نہیں ہوتی کہ آج خَشِیَّت(خَوْف) کی حالت میں ہوں اور کَل غَفْلَت میں پڑے ہوں بلکہ وہ اپنے حال پر ہمیشگی اِختِیار کرتے ہیں،وہ اپنے اوراپنے ربِّ کریم کے درمیان ایک خاص تَعَلُّق رکھتے ہیں،اُنہیں آندھی والی ہَوااور بے باک گھوڑے نہیں پہنچ سکتے، اُن کے دل اللہ کریم کی خوشی(رِضا)اور شَوْق میں آسمان کی طرف بُلند ہوتے ہیں۔پھر(پارہ اٹھائیسواں(28)سُوْرَۃُ المُجَادَلَۃ کی)آیت(نمبر22) تِلاوت فرمائی:
اُولٰٓىٕكَ حِزْبُ اللّٰهِؕ-اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۠(۲۲) (پ۲۸،المجادلۃ:۲۲)
ترجَمۂ کنزُ العرفان:یہ اللہ کی جماعت ہے،سُن لو! اللہ کی جماعت ہی کامیاب ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami