Share this link via
Personality Websites!
477609
9437
سُبْحٰنَ اللہ !سُنا آپ نے کہ اَوْلِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اَجْمَعِیْن کے قُرب کی کیسی کیسی بَرَکتیں ظاہِر ہوتی ہیں کہ اِن کے دَر پر آنے والا کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹایا جاتا بلکہ اپنے خالی دَامَن کو گوہرِ مُراد سے بھرلیتا اور خُوب خُوب بَرَکتیں پاتا ہے حتّٰی کہ اگرکوئی چور بھی اِن کی بارگاہ میں آجائے اور اِن کی صُحْبَتِ نایاب کی نعمت پانے میں کامیاب ہوجائےتو پھر وہ چور،چور نہیں رہتا بلکہ ربّ کریم اُس گنہگار و بَدکِرْدار کو بھی اِن مَقبول بندوں کی نِگاہِ وِلایَت،دِل کی گہرائیوں سے نِکلی ہوئی پُرتاثیر دُعاؤں اور پاکیزہ صُحْبَت کی بَدولَت اُس کے زَنگ آلُود باطِن کو چَمکا کر اُسے گُناہوں پر نَدامَت،نَماز،تَقْویٰ و پرہیزگاری، سچّی تَوْبہ اور نیکیوں کی تَوْفِیْق،فِکْرِآخِرت جیسی شاندار نعمتوں سے سَرْفَراز فرما کر بَخْشش و مَغْفِرت کی سَنْد عطا فرماتا ہے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اَدَب کا دامَن تَھامے اُن سے دُنیاوِی اَغراض و مَقَاصِد کے بجائے سَلامَتیِ اِیمان،رِضائے اِلٰہی کے حُصول،زِیارَتِ حَرَمَیْن شَرِیْفَیْن،نیکیوں پر اِستِقامت، گُناہوں سے نَفْرت،نعمتوں پر شُکْر کی تَوْفِیْق اور بے حساب مَغْفِرت کی دُعائیں کروائیں کہ اَوْلِیائے کِرام کا وُجُود اور اُن کی صُحْبَت مَخلوق کے لئے باعثِ رَحمت ہے،اُن کی دُعاؤں میں بہت اَثَر ہوتا ہے اور اُن کے صَدَقے میںاللہ کریم مُصِیْبَتوں کو دُور فرماتا اور چَھماچَھم بارِشیں بَرساتا ہے چُنانچہ
شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمیرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی تَصْنِیْف”فَیْضَانِ سُنّت“میں فرماتے ہیں:حضرت ابُو دَرْدَاء رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے مَرْوِی ہے،بے شک انبیاءعَلَیْہِم الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام زَمین کے اَوْتاد تھے،جب سِلْسِلۂ نُبُوَّت خَتْم ہوا تو اللہ پاک نے اُمّتِ اَحمد میں سے ایک قَوْم کو اُن کا نائب بنایا، جنہیں اَبدال کہتے ہیں، وہ حضرات(فَقَط)روزہ و نَماز اور تَسْبِیْح وتَقْدِیْس میں کَثْرَت کی وجہ سے لوگوں سے اَفْضَل نہیں ہوئے بلکہ اپنے حُسْنِ اَخلاق،وَرَع و تَقْویٰ کی سچّائی،نیت کی اچھائی،تمام مسلمانوں سے اپنے سینے کی سَلامَتی،اللہ کریم کی رِضا کے لیے حِلْم ،صَبْراو ر دانشمندی،بِغیر کمزوری کے عاجِزی اور تمام مُسلمانوں کی خَیْر خَواہی کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami