Share this link via
Personality Websites!
477608
9437
نہیں ملی۔آپ نے فرمایا: اے غَرِیْب شخص! اِس لوٹے سے وُضُو (Wudu) کر کے کمرے میں داخِل ہوجا اور 2 رَکْعَت نَماز ادا کر،یہاں سے کچھ نہ کچھ لے کر جائے گا۔اُس نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا کے کہنے کے مُطابِق وُضُو کِیا اور جب نَماز کے لئے کھڑا ہُوا توحضرت رابِعہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا نے یُوں دُعا کی: اے میرے آقا ومَوْلیٰ! یہ شخص میرے پاس آیا لیکن اِس کو کچھ نہ مِلا،اب میں نے اِسے تیری بارگاہ میں کھڑا کر دیا ہے، اِسے اپنے فَضْل و کَرم سے مَحروم نہ کرنا۔ جب وہ نَماز سے فارِغ ہُواتو اُس کو عِبادت کی لَذَّت نصیب ہوئی،چُنانچہ رات کے آخری حصّے تک وہ نَماز میں مَشغول رہا۔جب سَحَرِی کا وَقْت ہُوا تو آپ نے اُسے حالتِ سَجدہ میں اپنے نَفْس کو ڈانٹتے اوریہ کہتے ہوئے پایا کہ جب میرا ربِّ کریم مجھ سے پوچھے گا:کیا تجھے حَیا نہ آئی کہ تُو میری نافرمانی کرتارہا؟، میری مَخلوق سے گُناہ چُھپاتارہا اور اب گُناہوں کی گَٹْھڑی لے کر میری بارگاہ میں پیش ہے، جب وہ مجھ پر غَضَب کرے گا اور اپنی بارگاہِ رَحمت سے دُور کر دے گا تواُس وَقْت میں کِیا جواب دُوں گا؟آپ نے اُس سے پوچھا:اے بھائی!رات کیسی گُزری ؟بولا:خَیْرِیَّت سے گزری،عاجِزی و اِنکساری سے میں اپنے ربِّ کریم کی بارگاہ میں کھڑا رہاتو اُس نے میرے ٹیڑھے پَن کو دُرُسْت کر دِیا، میرا عُذر قَبول فرمالِیا، میرے گناہوں کو بَخْش دِیااورمجھے میرے مَطلوب و مقصود تک پہنچا دیا۔پھروہ شخص چہرے پر حَیْرانی و پریشانی کے آثار لئے چَلا گیا۔ حضرت رابِعہ بَصْرِیَّہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا نے اپنے ہاتھوں کو آسمان کی طرف اُٹھایااو ر عَرْض کی:اے میرے آقا و مولیٰ! یہ شخص تیری بارگاہ میں ایک گھڑی کھڑا ہوا تو تُو نے اِسے قبول کر لیا اور میں کب سے تیری بارگاہ میں کھڑی ہوں، توکیا تُو نے مجھے بھی قَبول فرما لِیا ہے؟اچانک آپ نے دِل کے کانوں سے یہ آواز سُنی:اے رابِعہ! ہم نے اُسے تیری ہی وَجَہ سے قَبول کِیا اور تیری ہی وَجہ سے اپنا قُرْب عطا فرمایا ہے۔(الروض الفائق،ص ۱۵۹ ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami