Share this link via
Personality Websites!
477607
9437
و حِکایات سُننے کی سَعادَت حاصِل کریں گے۔آئیے!سب سے پہلے مَشْہور وَلِیَّہ حضرت رابِعہ بَصْرِیَّہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا کی بَرَکتوں پر مُشْتَمِل ایک حِکایتسُننے سے پہلے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا کاتعارف سُنتے ہیں:
حضرت رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا کون تھیں؟
حضرت رابِعہ بَصْرِیَّہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا عابِدہ، زاہِدہ،نیک و پارْسا اور خَوفِ خُدا والی خاتُون تھیں،دِن کو رَوزہ رَکھتیں اور تِلاوتِ قُرآنِ پاک کِیا کَرتیں۔ آپ کے سامنے کوئی جَہَنَّم کا ذِکْر کردیتا تو خَوْفِ خُدا کے باعِث بے ہوش ہوجاتیں۔ (جنّتی زیور،ص۵۴۱)آپ نے ننگے پاؤں،پَیْدل بَیْتُ اللہ شَرِیف کا حَج کیا، کَعْبَۂ مُشَرَّفَہ پہنچتے ہی(ہَیْبَت و خَشِیَّت کے سَبَب)بے ہوش ہوکر گِر پَڑیں۔(الروض الفائق،المجلس الثامن فی ذکر حجاج بیت اللہ …الخ،ص۶۰)آپ خُوب عِبادت و رِیاضَت کرتیں، نیند کا غَلَبَہ ہوتا تو گھر میں ٹہلنا شُروع کردیتیں اور خُود سے فرماتیں: رابِعہ!یہ بھی کوئی نیند ہے، اِس کا کیا مَزَہ؟اِسے چھوڑو اور قَبْر میں مَزے سے لمبی مُدَّت کے لئے سوتی رہنا،آج تو تجھے زِیادہ نیند نہیں آئی لیکن آنے والی رات میں نیند خُوب آئے گی،ہِمَّت کرواور اپنے ربّ کو راضی کرلو۔آپ نے50 سال (Fifty years) اِس طرح گزاردئیے کہ نہ تو کبھی بِستر پر دراز ہوئیں اور نہ ہی کبھی تکیے پر سَر رکھا یہاں تک کہ آپ اِنتِقال کرگئیں۔(حکایات الصالحین،ص ۴۰ ملخصاً )(ماہنامہ فیضانِ مدینہ،اگست 2017،ص39)اللہ کریم اِن کے طُفَیْل ہمیں بھی ذَوْقِ عِبادت نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
ایک چور رات کے وَقْت حضرت رابِعہ بَصْرِیَّہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا کے گھر داخِل ہُوا،اُس نے دائیں بائیں ہر طرف پورے گھر کی تَلاشی لِی لیکن ایک لوٹے کے عِلاوہ کوئی چیز نہ پائی۔ جب اُس نے نکلنے کا اِرادہ کِیاتو آپ نے فرمایا:اگر تم چالاک و ہوشیار چورہو تو کوئی چیز لئے بغیر نہیں جاؤ گے۔ اُس نے کہا: مجھے تو کوئی چیز
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami