Share this link via
Personality Websites!
477606
9437
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!اَوْلِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اَجْمَعِیْن وہ مُقَدَّس تَرِین ہَستِیاں ہیں کہ جِن پرپہاڑ سَلامَتی بھیجتے ہیں۔اَولِیائے کِرام سےوَحْشِی جانْوَر مانُوس ہوتے ہیں۔اَوْلِیائے کِرام سے جانْوَر بَرَکت حاصِل کرتے ہیں،اَوْلِیائے کِرام سے دَرَخْت بھی قُرب پاتے ہیں۔اَوْلِیائے کِرام دُنیا کے خَزانوں کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھتے۔ جِن پہاڑوں (Mountains) پر اَوْلِیائے کِرام کے قَدَم پڑجاتے ہیں وہ دِیگر پَہاڑوں پر فَخْر کرتے ہیں۔اَوْلِیائے کِرام جب دنیا سے تشریف لے جاتے ہیں تو اَہلِ دُنیا اُن کی جُدائی پر غمگین ہوتے ہیں۔اَوْلِیائے کِرام جنّت کے مَحَلَّات میں رہیں گے،اَوْلِیائے کِرام جنّت کے باغات میں سیر کریں گے،اَوْلِیائے کِرام جنّت کے بالاخانوں میں رہیں گے، اَوْلِیائے کِرام جنّت کی عُمدَہ سُواریوں پر سُوار ہوں گے،اَوْلِیائے کِرام جنّت میں اللہ پاک کے کَلام کو سُنیں گے اور اُس کے دِیْدار سے مُشَرَّف بھی ہوں گے ۔(حکایتیں اور نصیحتیں،ص۱۳۸ملتقطاًوملخصاً)
اِنْ شَآءَ اللہآج ہم اَوْلِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اَجْمَعِیْنکی بَرَکتوں پر مُشْتَمِلاِیمان اَفروز واقِعات
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami