Share this link via
Personality Websites!
477621
9437
کے دو پُھول اُس کے نَتْھنو ں پر رکھے ہیں۔ اُس کے عزیزوں نے اِس خیال سے کہ یہاں قَبْر پانی کے صَدْمہ سے کُھل گئی، دُو سری جگہ قَبْر کھود کر اُس میں رکھا، اب جو دیکھا تو دو(2) اَژدَہے(یعنی دو بَہُت بڑے سانپ)اُس کے بدن سے لپٹے اپنے پھَنوں سے اُس کا مُنْہ بھمبھوڑ(یعنی نوچ)رہے ہیں،حَیْران ہوئے۔ کسی صاحِبِ دِل سے یہ واقِعہ بَیان کِیا،اُنہوں نے فرمایا:وہاں بھی یہ اَژدھے ہی تھے مگر ایک ولیُّ اللہ کے مَزار کا قُرب تھا ،اُس کی بَرَکت سے وہ عذاب”رَحمت“ ہوگیا تھا،وہ اَژدھے دَرَخْتِ گُل کی شکل ہوگئے تھے اوراُن کے پھَن گُلاب کے پُھول۔اِس(مَیِّت) کی خَیْرِیَّت چاہو تو وہیں لے جاکر دَفن کرو۔ وَہیں لے جاکر رکھا پھر وہی دَرَخْتِ گُل تھے اور وُہی گُلاب کے پُھول۔(ملفوظات اعلیٰ حضرت، ص٢٧٠)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آیئے نام رکھنے کے چند مدنی پھول سننےکی سعادت حاصل کرتے ہیں: پہلے 2 فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَملاحظہ کیجئے:(1) ارشادفرمایا :قیامت کےدن تم اپنےاور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے ،لہٰذا اپنےاچھے نام رکھا کرو۔( ابو داود،کتاب الادب باب فی تغییر الاسماء،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami