Share this link via
Personality Websites!
477620
9437
بعد اُن میں سے ایک کا انتقال ہوا، دوسرے نے اُسے خواب میں دیکھ کر پوچھا: کیا گزری؟ کہا: اُس روز ہم نے بازار میں ذِکْر کیا تھا، اُس کی برکت سے ہم دونوں کی مغفرت کر دی گئی۔([1]) سُبْحٰنَ اللہ! *-اللہ پاک کی رحمت بہت بڑی ہے، دَرْس میں شرکت کی نِیّت کر لیجئے! کیا خبر ہماری بھی بگڑی بَن جائے۔
دعائے عطار: یا اللہ پاک ! جو روزانہ کم از کم ایک درسِ فیضان سنت دے یا سُنے اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجااور اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!عُموماً ایک عام انسان جب تک دُنیا میں زندہ رہتا ہے تو اُس وَقْت وہ دُوسروں کو فائدہ پہنچانے پر قُدرت رکھتا ہے مگر قُربان جائیے کہ اَوْلِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اَجْمَعِیْن کی شان و عظمت اِس قَدَر اَرْفَع و اَعلیٰ ہے کہ جب تک یہ حضرات اِس دُنیائے فانی میں اپنی ظاہِری حَیات کے ساتھ مُتَّصِف رہتے ہیں تو نیک و بَد سَبھی کو فَیْضیاب فرماتے اور ہر طرف اپنی بَرَکتیں لُٹاتے ہیں پھر جب یہ حضرات اپنے مَزارِ اَقْدَس میں تشریف لے جاتے ہیں تو وہاں بھی اُن کی ذات اور اُن کے مَزار سے بَرَکات کا ظُہُور ہوتا رہتا ہے حتّٰی کہ اُن کے قُرب کی بَرَکت سے عَذابِ قَبْر دُور کردِیا جاتا ہے۔آئیے! اِس ضِمن میں ایک اِیمان اَفْروز واقِعہ سُنئے اور جُھومئے چُنانچہ
گُلاب کے پھول یااژدہوں کے منہ!
اعلیٰ حضرت،اِمام اَہلسُنّت مَولانا شاہ اَحمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں نے حضرت مِیاں (سِراجُ الْعارِفِیْن حضرت سَیِّد ابُوالحسن اَحمد نُوری)صاحِب قِبْلَہ قُدِّسَ سِرُّہٗ کو فرماتے سُنا:ایک جگہ کوئی قَبْر کُھل گئی اور مُردہ نظر آنے لگا۔دیکھا کہ گُلاب کی دو(2)شاخیں اُس کے بدن سے لپٹی ہیں اور گُلاب (Rose)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami