Share this link via
Personality Websites!
477618
9437
زمانے میں پندرہویں صَدِی کی عظیم عِلْمی و رُوحانی شَخْصِیَّت،شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمیرِاَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَولانا ابُوبِلال محمد الیاس عطّارقادِرِی رَضَوِی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہوہ عظیم ہَسْتِی ہیں،جِن میں بَيان كردَه اَوْلِیائے کامِلِیْن رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اَجْمَعِیْن کی نِشانیاں بآسانی دیکھی جاسکتی ہیں۔ آئیے!ہم بھی اِس عظیم ولیِ کامِل کی بَرَکتوں کا مُخْتَصَر تَذکِرہ سُنتے ہیں،چُنانچہ
فَیْضانِ اَمیرِ اَہلسُنّت کی بَرَکتیں
شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمیرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرائض و واجِبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سُنّتوں اور مُسْتَحَبَّات پر عمل پیرا ہو کر نیکی کی دَعْوَت کی ایسی دُھومیں مچائیں کہ لاکھوں مسلمانوں بالخُصوص نَوجوانوں کو گناہوں سے تَوْبہ کی تَوْفِیْق مِلی اور وہ تائب ہوکر قُرآن وسُنّت کی راہ پر گامْزن ہوگئے۔ جو بے نمازی تھے نمازی بلکہ مسجدوں کے اِمام بَن گئے، بَدنِگاہی کرنے والے نِگاہیں نیچی رکھنے کی سُنّت پر عمل کرنے کی سَعادت پانے لگے،چمکیلے بھڑکیلے لِباس پہنے گلے میں دوپٹّالٹکا کرتفریح گاہوں کی زِیْنَت بنّنے والیاں بے پردگی سے ایسی تائب ہوئیں کہ بُرْقَع اُن کے لِباس کا لازمی حِصّہ بن گیا ،ماں باپ سے گستاخانہ اَنداز اختیار کرنے والے باادب ہو گئے،جس کی حَرَکتوں کی وجہ سے کبھی پُورا مَحلّہ بیزار تھا وہ سارے عَلاقے کی آنکھ کا تارا بن گیا، چوری اور ڈاکے کے عادِی دُوسروں کی عِزّت وآبْرُو کی حِفاظت کرنے لگے،کسی غریب کو دیکھ کر تَکَبُّر سے ناک بُھوں چڑھانے والے عاجِزِی کے پیکر بن گئے ،ہر وَقْت حَسَد کی آگ میں جلنے والے دُوسروں کو تَرَقِّی کی دُعائیں دینے لگے،گانے سُننے کے شَوقِین، سُنّتوں بھرے بَیانات اور مَدَنی مُذاکَرے سُننے کے عادِی ہوگئے،فُحْش کَلامی کرنے والے نَعْتِ مُصْطَفٰے پڑھنے اورعِشقِ مُصْطَفٰے میں جُھومنے جُھومانے لگے، یورَپی مُمَالِک کی رنگینیوں کو دیکھنے کے خواب اپنی آنکھوں میں سجانے والے کَعْبَۃُ اللہ وگُنْبدِخَضْریٰ کی زِیارت کے لئے بے قرار رہنے لگے، مال کی مَحَبَّت میں گِرِفْتار رہنے والے فکرِ آخِرت کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami