Share this link via
Personality Websites!
477617
9437
اَصحابِ کَہْفرَضِیَ اللہ عَنْہُم کی کرامات
اَصحابِ کَہْف(رَضِیَ اللہ عَنْہُم)نبی نہیں بلکہ بَنِی اِسرائیل کے وَلی ہیں۔اُن کی کرامت یہ بَیان ہوئی کہ غار میں تین سو نو(309) برس سوتے رہے ۔ اِتنا عَرْصَہ بے غذا سونا اور فنا نہ ہونا کرامت ہے ۔(چُنانچہ پارہ15سورۂ کَہْف کی آیت نمبر18میں ربِّ کریم اِرْشاد فرماتا ہے:
وَ تَحْسَبُهُمْ اَیْقَاظًا وَّ هُمْ رُقُوْدٌ ﳓ وَّ نُقَلِّبُهُمْ ذَاتَ الْیَمِیْنِ وَ ذَاتَ الشِّمَالِ ﳓ وَ كَلْبُهُمْ بَاسِطٌ ذِرَاعَیْهِ بِالْوَصِیْدِؕ- (پ15،کھف،18)
تَرجَمۂ کنزُ العرفان:اورتم اُنھیں جاگتے ہوئے خیال کرو گے حالانکہ وہ سورہے ہیں اور ہم اُن کی دائیں اور بائیں کروٹ بدلتےرہتے ہیں اور اُن کا کتّا غار کی چو کھٹ پر اپنی کلائیاں پھیلا ئے ہوئے ہے ۔
اِس آیت میں اَصحابِ کَہْف(رَضِیَ اللہ عَنْہُم)جو اَوْلِیا ہیں۔اُن کی تین(3) کرامتیں بَیان ہوئیں: (1)جاگنے کی طر ح اب تک سونا،(2)ربّ کی طر ف سے کروٹیں بدلنا، زمین کا اُن کے جسموں کو نہ کھانا اور بغیر غذاباقی رہنا،(3)اُن کے کتّے کا اب تک لیٹے رہنا، یہ بھی اُن کی کرامت ہے نہ کہ کُتّے کی ۔
(علم القرآن،ص 188بتغیر)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!اَوْلِیائے کِرامرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اَجْمَعِیْن کی بَرَکتوں کے بھی کِیا کہنے! یہ وہ عظیم ہستیاں ہیں کہ جِن کا کردار ایک صاف شفّاف آئینے کی طرح ہوتا ہے، جو مَخلوقِ خُدا کی ہِدایت کے لئے ہر وَقْت کمر بَسْتَہ رہتے ہیں،جن کے دِل میں اِصلاحِ اُمَّت کا جَذبہ کُوٹ کُوٹ کر بَھرا ہوا ہوتا ہے، جن کے بیانات،اِرْشادات اور تَحریروں کی بَرَکتوں سےگناہگار و بَدکار اَفراد قُرآن و سُنّت کی راہ پر گامْزن جبکہ غیر مُسلِم اسلام کی دَوْلت سے سَرفَراز ہونے کی سَعادت پاتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ آج کے اِس پُر فِتَن
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami