Share this link via
Personality Websites!
477616
9437
تھے۔ ایک دن میں ایک درندے(چِیرپھاڑکر کھانے والے جانور)پر سوار ہو کر رَحَبَہ میں داخل ہو گیا اور پوچھا:کہاں ہیں وہ لوگ جو اَوْلِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اَجْمَعِیْن کی کرامات کو جُھٹلاتے ہیں؟آپ فرماتے ہیں: اِس کے بعد وہ میرے بارے میں بد گوئیوں سے باز آگئے ۔(الروض الفائق،ص۱۰۳)
پیارےاسلامی بھائیو!یاد رہے! اَوْلِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اَجْمَعِیْن کی بَرَکتوں اور کرامَتوں کا بَیان قُرآنِ کریم میں بھی مَوجود ہے ،چُنانچہ
حضرت زَکَرِیَّا عَلَیْہِ السَّلام کو خُداوَندِ قُدُّوْس نے نُبُوَّت کے شَرَف سے نَوازا تھا مگر اُن کی کوئی اَوْلاد نہیں تھی اور وہ بالکل ضَعِیْف(کمزور) ہوچکے تھے۔ بَرسوں سے اُن کے دِل میں فَرْزَنْد(بیٹے) کی تَمَنَّا مَوْجْزن(مَوْج ۔زَن(موجیں ماررہی)تھی اور بارہا اُنہوں نے گِڑگِڑا کر خُداسے اَوْلادِ نَرِیْنَہ کے لئے دُعا بھی مانگی تھی، مگر خُداکی شانِ بے نِیازی کہ باوُجود اِس کے، اب تک اُن کو کوئی فَرْزَنْد(Son) نہیں مِلا۔جب اُنہوں نے حضرت مَرْیَم رَضِیَ اللہ عَنْہا کی محراب میں یہ کرامت دیکھی کہ اِس جگہ بے موسم کا پھل آتا ہے تو اُس وَقْت اُن کے دل میں یہ خیال آیا کہ میری عُمْر اب اِتنی ضَعِیْفِی(بُڑھاپے) کی ہوچکی ہے کہ اَوْلاد کے پھل کا موسم خَتْم ہوچُکا ہے۔مگر وہ اللہکریم جو حضرت مَرْیَم(رَضِیَ اللہ عَنْہا ) کے محراب میں بے موسم کے پھل عطا فرماتا ہے وہ قادِر ہے کہ مجھے بھی بے موسم کی اَوْلاد کا پھل عطا فرمادے،چُنانچہ آپ (عَلَیْہِ السَّلام) نے محرابِمَرْیَم میں دُعا مانگی،آپ(عَلَیْہِ السَّلام )کی دُعا مَقبول ہو گئی اور اللہ پاک نے بُڑھاپے میں آپ (عَلَیْہِ السَّلام )کو ایک فَرْزَنْد عطا فرمایا جن کا نام خُود خُدا نے”یحییٰ“رکھا اور اللہ کریم نے اُن کو نُبُوَّت کا شَرَف بھی عطا فرمایا۔(عجائب القرآن مع غرائب القرآن،ص۶۶بتغیر)اِس واقِعے کامَضمون پارہ 3 سُورۂ آلِ عِمْرَان کی آیت نمبر 37 تا41میں مَوجُود ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami